قومی

Railway Guard Kills 4 on Moving Train: جے پور ایکسپریس میں 4 افراد کو گولی مارنے والا ملزم کانسٹبل چیتن سنگھ گرفتار، کل عدالت میں ہوگی پیشی

مہاراشٹرکے پال گھرسے چلتی ٹرین میں فائرنگ کی خبرسامنے آئی ہے۔ جے پور-ممبئی ایکسپریس ٹرین میں گولی باری میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ ٹرین گجرات سے ممبئی آرہی تھی۔ حادثہ پیر کی صبح 5 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ واپی اور سورت اسیٹیشن کے درمیان ہوا۔ آرپی ایف کانسٹبل نے اپنے اے ایس آئی پر گولی چلائی۔ اس کے بعد گولی تین اورمسافروں کولگی۔ پولیس نے آرپی ایف کانسٹبل کو بندوق کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

چاروں متاثرین نے موقع پر دم توڑ دیا

آرپی ایف کانسٹبل کی پہچان 30 سالہ چیتن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ کی جگہ پر جی آرپی پولیس اورآرپی ایف پولیس موجود ہے۔ جے پور-ممبئی ایکسپریس (12956) ٹرین کے بی-5 کوچ میں پیر کی صبح 5 بج کر 23 نٹ پر یہ گولی باری ہوئی۔ چاروں متاثرین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ آرپی ایف کانسٹبل نے  گولی کیوں چلائی، اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایا ہے۔

آرپی ایف کانسٹبل نے اے کے-47 سے چلائی گولی

ملزم آرپی ایف چیتن سنگھ نے اپنے پاس موجود اے کے-47 سے گولی چلائی۔ ریلوے کے پولیس کمشنر اور سینئر افسر بوری ولی ریلوے اسٹیشن پہنچے ہیں۔ ملزم کو بوری ولی جی آرپی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ فائرنگ میں مارے گئے ایک مسافر کا نام اصغر ہے، جو بہار کا رہنے والا ہے۔

بیندرپوسٹ پر پکڑا گیا ملزم کانسٹبل

پولیس کے مطابق، اسکارٹ ڈیوٹی میں سی ٹی چیتن سنگھ نے اسکارٹ انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام پر گولی چلائی۔ ٹرین بوری ولی ریلوے اسٹیشن (بی وی آئی) پہنچ گئی ہے اور اطلاع کی مطابق اے ایس آئی کے علاوہ تین شہریوں کے جان گنوانے کی اطلاع ہے۔ سینئر ڈی ایس سی بی سی ٹی سائٹ پرآرہے ہیں۔ مذکورہ کانسٹبل کو بیندر پوسٹ پر پکڑا گیا ہے۔ نارتھ جی آرپی کے ڈی سی پی کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ED Action On Lalu Prasad Yadav: لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کی 6 کروڑ روپئے کی جائیداد ای ڈی نے ضبط کرلی

چلتی ٹرین میں گولی چلنے سے مچ گیا ہنگامہ

جیسے ہی چلتی ٹرین میں گولی باری ہوئی تو ہنگامہ مچ گیا۔ فی الحال پولیس ٹرین کے مسافروں کے بیان بھی درج کر رہی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ مغربی ریلوے نے بیان میں کہا، ’’پال گھراسٹیشن پار کرنے کے بعد ایک آرپی ایف کانسٹبل نے چلتی جے پور ایکسپریس ٹرین کے اندر گولی باری کردی۔ اس نے ایک آرپی ایف اے ایس آئی اور تین دیگرمسافروں کو گولی مار دی۔ اس کے بعد دہیسراسٹیشن کے پاس وہ ٹرین سے باہر کود گیا۔ ملزم سپاہی کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

4 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

4 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

4 hours ago

اس فلم کا بجٹ اتنا کم تھا کہ سڑک پر کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن، ریلیز کے بعد کی تھی زبردست کمائی

ودیا بالن نے کئی شاندارفلمیں کی ہیں۔ وہیں ایک فلم کا بجٹ کم ہونے کی…

5 hours ago