قومی

Firing from Pak military posts: پاکستانی فوجی چوکیوں سے کی گئی فائرنگ، ہندوستانی فوج نے دیا منہ توڑ جواب

نئی دہلی: پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے پاکستان کی جانب سے فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پاکستانی فوجی چوکیوں سے ہونے والی اس فائرنگ کا ہندوستانی فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

فوج نے اس معاملے میں کہا کہ 25-26 اپریل کی درمیانی شب کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار پاکستانی فوج کی مختلف چوکیوں سے فائرنگ کی گئی۔ یہ فائرنگ بغیر کسی اشتعال کے چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی۔ ہندوستانی  فوجیوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اس فائرنگ کا مناسب جواب دیا۔ فوج کے مطابق اس فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز بھی یہ فائرنگ پاکستان نے شروع کی تھی۔ ہندوستانی  فوج نے اس فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جموں و کشمیر پہنچے تھے۔ وہ یہاں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں اور تیاریوں کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے مد نظر آرمی چیف نے یہاں سینئر فوجی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ آرمی چیف نے یہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے سیاحوں پر فائرنگ کی۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دہشت گردوں نے سیاحوں کے نام پوچھ پوچھ کر ان پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد سے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی زبردست مہم جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے۔

دراصل پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی حکومت نے سندھ آبی معاہدہ کو ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے ہندوستان سے گزرنے والے دریاؤں سے پاکستان کو پانی کی فراہمی میں خلل پڑے گا۔ پاکستان ہندوستان کے اس فیصلے سے ناراض ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینا بند نہیں کرتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Entertainment News: گزشتہ ایک دہائی میں فن کی جگہ آہستہ آہستہ تفریح لے رہی ہے: ربی شیرگل

ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…

37 minutes ago

CEC Suspension Plea: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معطل کرنے کا عبوری حکم دینے سے کیا انکار

گیانیش کمار کی معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن…

1 hour ago

PM Modi welcomed Swiss President: پی ایم مودی اور سوئس صدر گائے پارملن کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں اہم ملاقات

صدر پارملین کا راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو…

1 hour ago

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

2 hours ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

3 hours ago