قومی

Lucknow Coaching Centre Fire: لکھنؤ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک، کئی افراد بری طرح سے جھلس گئے، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا دورہ منسوخ

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤکے علی گنج تھانہ علاقے کے پرنیا علاقے میں پیرکوایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دکان کے اوپرچلنے والے کوچنگ سینٹرتک پہنچ گئی اوروہاں موجود طلباء اوردیگرافرادعمارت میں پھنس گئے۔ واقعہ کے بعد موقع پرچیخ وپکارمچ گئی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بالکونی اورچھتوں سے کودنے پرمجبورہوگئے۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مہلوکین کے تئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ فی الحال نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک، ڈی جی فائراورڈی ایم لکھنؤموقع پرموجود ہیں۔

دھوئیں اور لپٹوں سے گھری پوری عمارت

عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے چند منٹوں میں ہی دھوئیں اورشعلوں نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کوچنگ سینٹرکے اندرطلباء کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملتے ہی مقامی باشندوں نے فوری طورپرریسکیوکی کوششوں میں اہم رول ادا کیا۔ پڑوسیوں نے فوری طورپرمدد فراہم کی، بہت سے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اورپولیس کی کئی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائربریگیڈ اہلکارآگ پرقابوپانے اورعمارت میں پھنسے لوگوں کومحفوظ نکالنے کی کوشش میں مصروف رہے۔ انتظامیہ کی طرف سے مسلسل راحت اوربچاومہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈی ایم نے موقع پرسنبھالی کمان

لکھنو کے ڈی ایم وشاکھ جی ایئربھی جائے حادثہ پرپہنچے اورریسکیوآپریشن کی نگرانی کی۔ افسران سے مسلسل جانکاری لیتے ہوئے انہوں نے راحت کاموں میں تیزی لانے کے احکامات دیئے۔ انتظامیہ کے ذریعہ حالات پرمسلسل نظررکھی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے لیا نوٹس

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اورحکام کوموقع پرپہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے راحت اوربچاؤ کاموں میں تیزی لانے اورزخمیوں کوبہترین علاج فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے عہدیداروں کوانتہائی چوکسی برقراررکھنے اورامدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

2 hours ago