قومی

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر میں پیسے تقسیم کرنے کے معاملے پر ونود تاؤڑے کے خلاف ایف آئی آر، 9 لاکھ نقدی ضبط

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاؤڑے کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پیسے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وسئی ورار کے تُلنج پولیس اسٹیشن میں یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بی جے پی امیدوار راجن نائک پر بھی معاملہ درج ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے 9 لاکھ روپئے برآمد کیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

وسئی ورار میں بہوجن وکاس اگھاڑی نے ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا سنگین الزام لگایا تھا۔ اس الزام میں پال گھر کے نالا سپارہ میں بی جے پی اور بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔

ونود تاؤڑے نے کیا کہا؟

وہیں اس الزام پرونود تاؤڑے نے کہا “نالا سوپارہ علاقے میں میٹنگ چل رہی تھی۔ اس میں ووٹنگ کے دن اورضابطہ اخلاق کے کیا ضوابط ہیں۔ پولنگ میں کیا ہوتا ہے وہ بتانے میں وہاں پہنچا تھا۔ اپوزیشن کو لگا کہ میں پیسے تقسیم کررہا ہوں، جس سے جانچ کروانا ہے کروا لو۔ الیکشن کمیشن کو اس پر منصفانہ جانچ کرنی چاہئے۔”

گاڑی کی جانچ کرنے کا مطالبہ

بہوجن وکاس اگھاڑی کے لیڈران نے بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے کی گاڑی کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے ہوئے اس حادثہ نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ اپوزیشن اس پورے معاملے پر بی جے پی کو گھیر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سبھی 288 سیٹوں پرکل ووٹنگ ہونے والی ہے۔

بی جے پی  پیسے اورطاقت سے الیکشن کی کوشش میں مصروف: پرینکا چترویدی

اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) کی لیڈر پرینکا چترویدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف پیسے اور طاقت کے زورپر الیکشن جیتنے کی کوشش میں لگی ہے، جو کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہئے تھا، وہ عام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کومعاملے میں نوٹس لینا چاہئے۔ الیکشن کمیشن سے متعلق ہمارا بھروسہ ٹوٹ گیا ہے۔ دن رات ہمارے لیڈران کے بیگ چیک ہوتے رہے، لیکن کچھ نہیں ملا۔ وہیں بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے کا بیگ چیک نہیں کیا گیا، وہ پیسے تقسیم کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو فوراً ایکشن لینا چاہئے: نانا پٹولے

مہاراشٹرکانگریس کے صدرنانا پٹولے نے کہا کہ انتخابی تشہیربند ہونے کے بعد ونود تاؤڑے وہاں کیا کررہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے ضوابط کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹرمیں حکومت کو توڑنے کے لئے اراکین اسمبلی کو خریدا تھا، یہ سب کو معلوم ہے۔ اب ہارنے کے ڈر سے وہ مہاراشٹر کے لوگوں کو پیسہ تقسیم کرکے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کا موقف واضح ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو فوراً ایکشن لینا چاہئے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

9 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

10 hours ago