قومی

MP Iqra Hasan News: کیرانہ کی ایم پی اقرا حسن کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، یوپی پولیس کی بڑی کارروائی، ان دفعات میں ایف آئی آر درج

سہارنپورمیں ڈی آئی جی دفترکے باہرہوئے ہنگامہ کے معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کی کیرانہ سے رکن پارلیمنٹ اقرا حسن سمیت 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد ضلع کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ پولیس نے 7 لوگوں کو نامزد کیا ہے، جبکہ 25 نامعلوم حامیوں کو بھی ایف آئی آرمیں شامل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بدھ کے روز رکن پارلیمنٹ اقرا حسن اپنے حامیوں کے ساتھ سہارنپورواقع ڈی آئی جی دفترپہنچی تھیں۔ اسی دوران ان کے ساتھ کچھ حامی دفترکے باہرسڑک پرجمع ہوگئے۔ الزام ہے کہ حامیوں نے مین روڈ پر جام لگا دیا اورزبردست نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس کا موقف ہے کہ سڑک پرلمبا جام لگنے کی وجہ سے کافی لوگوں کوپریشانی ہوئی۔ کئی گاڑیاں گھنٹوں تک پھنسی رہیں اورنقل وحمل پوری طرح سے متاثرہوگئی۔ موقع پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کرنا پڑا۔

پولیس نے لگائے یہ بڑے الزام

سول لائن چوکی انچارج کی تحریرپر صدر بازار تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے میں کئی سنگین دفعات لگائی ہیں۔ الزام ہے کہ احتجاج کے دوران سرکاری کام کاج میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ عوامی راستے کو روکا گیا اورحکم امتناعی کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس کارروائی کے بعد سہارنپوراورآس پاس کے علاقوں میں سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے کارکنان میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ جمہوری اختیارہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کونہیں دی جاسکتی ہے۔ اب اس معاملے سے متعلق انتظامیہ اورسماجوادی پارٹی لیڈران کے درمیان بیان بازی تیزہونے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل…

27 minutes ago

INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح

’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے…

1 hour ago

PM Modi’s 25 Years: وزیراعظم مودی کے 25 سال، آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا- ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا ایک سنہری باب

آچاریہ پرمود کرشنم نے عوامی زندگی میں 25 سال مکمل کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی…

1 hour ago

اب مہنگا گیمنگ سیٹ اپ چھوڑیں، 48 روپے سے JioGames پر کھیلیں Cricket 26

Cricket 26 کو JioGames Pro Pass کی گیم لائبریری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس…

2 hours ago