قومی

File installed money gone lost 87000 rupees: فائل انسٹال اور پیسے غائب!  Zepto سے 24 روپے کے ریفنڈ کے چکر میں 87 ہزار گنوا دیے

گجرات کے احمد آباد سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے کہ اسے سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ یہاں ایک زیپٹو صارف نے محض ریفنڈ کے چکر میں ہزاروں روپے گنوا دیے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب صرف 24 روپے کی وجہ سے ہوا۔ دراصل، احمد آباد میں صرف 24 روپے کے ریفنڈ کی کوشش میں ایک خاتون نے 87 ہزار روپے کا نقصان کر لیا۔ خاتون چاندکھیڑا علاقے میں رہتی ہیں، جہاں سے انہوں نے زیپٹو کے ذریعے سبزیاں منگوائی تھیں۔

آرڈر میں چھوٹے بینگن کی جگہ بڑے بینگن آگئے

آرڈر میں چھوٹے بینگن کی جگہ بڑے بینگن آگئے، جس کے بعد انہوں نے ریفنڈ کی درخواست کی۔ لیکن ڈیلیوری بوائے نے پیسے لوٹانے سے انکار کر دیا اور صرف اتنا کہا کہ کسٹمر کیئر سے بات کریں۔ جب خاتون نے اس سے کسٹمر کیئر کا نمبر مانگا تو اس نے کہا کہ اس کے پاس نمبر نہیں ہے۔

جلدبازی میں بڑا نقصان

ریفنڈ جلد حاصل کرنے کی جلدی میں خاتون نے انٹرنیٹ پر زیپٹو کا کاسٹمر کیئر نمبر تلاش کیا۔ وہاں ایک شخص سے رابطہ ہوا، جس نے انہیں ایک اور نمبر دے دیا۔ نئے نمبر پر رابطہ کرنے پر خاتون سے کہا گیا کہ وہ واٹس ایپ پر بات کریں۔ پھر انہیں CUSTOMERSUPPORT.APK نامی ایک فائل بھیجی گئی اور اسے انسٹال کرنے کا کہا گیا۔

فائل انسٹال، پیسے غائب!

فائل انسٹال ہوتے ہی خاتون سے بینک کی معلومات مانگی گئیں۔ جیسے ہی انہوں نے تفصیلات دیں، ان کے تین مختلف بینک کھاتوں سے کل 87,000 روپے نکال لیے گئے۔ رقم کٹنے کے پیغامات آتے ہی خاتون نے فوراً 1930 سائبر ہیلپ لائن پر اطلاع دی اور بعد میں پولیس میں شکایت بھی درج کرائی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago