Satpura Bhavan fire: بھوپال کےستپوڑا بھون میں لگی آگ گھنٹوں بعد بھی کنٹرول ہونے کے بجائے بے قابو ہوگئی ہے ۔ یہ آگ تیسری منزل سے چھٹی مزل تک پہنچ چکی ہے اور اس میں ای او کے اور لوک آیکت کی شکایتوں کی جانچ والی فائلز بھی جل کر خاکستر ہوچکی ہیں۔ اس عمارت میں مدھیہ پردیش حکومت کے تمام محکہ بھی ہیں ، اس لحاظ سے سارے ڈیپارٹمنٹ کے اہم دستاویزات کے جل کر راکھ ہونے کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے کہ یہ آگ آج شام قریب چار بجے لگی اور رات 9 بجے تک بے قابو رہی ۔ اس دوران قریب 30 سے زائد اے سی بلاسٹ بھی کرچکے ہیں ۔ بیشتر فرنیچر خاکستر ہوچکے ہیں ۔ حالانکہ 20 سے زائد دمکل کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، ایس ڈی آر ایف اور سی آئی ایس ایف کی ٹیم بھی موقع پر ہے اس کے باوجود خبر لکھے جانے تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
حالات پر وزیراعلیٰ کی نظر
رپورٹ کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعے کی وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان باریکی سے مونیٹرنگ کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ نے میونسپل کونسل کے ساتھ آرمی، آئی او سی ایل، بی پی سی ایل ،ایئرپورٹ ،سی آئی ایس ایف،بھیل، رائے سینا اور منڈی دیپ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں لگائی گئی ہیں ۔ سی ایم شیوراج سنگھ تمام محکموں سے مسلسل جانکاری لے رہے ہیں ۔
کانگریس نے لگایا سازش کا الزام
ستپوڑا بھون میں لگی آگ پر کانگریس پارٹی نے سازش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کانگریس رہنماوں نے مختلف ٹوئیٹر اکاونٹ سے سازش کی بات کہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے کئی رہنماوں نے آج جبل پور میں ہوئی پرینکا گاندھی کی ریلی سے بھی اس کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس رہنما شرینواس بی وی نے ٹوئٹ کرکے لکھا ہے کہ ایک طرف مدھیہ پردیش میں پرینکا گاندھی کی ریلی ،وہیں دوسری طرف شیوراج سنگھ کے وزارت کے پاس آگ ۔ سرکار کی رخصتی کے پہلے ہی کرپشن کے ثبوت مٹانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…