قومی

Bahraich Accident: بہرائچ میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، دردناک حادثے میں تین افراد کی موت

بہرائچ ضلع کے کوتوالی دیہات علاقے میں بہرائچ شراوستی روڈ پر پیر کی صبح ایک ڈبل ڈیکر بس اور چاولوں سے لدے ٹرک کے آمنے سامنے ٹکر سے تین مسافروں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں 20 کے قریب مسافر زخمی ہوئے۔ بہرائچ کی ضلع مجسٹریٹ مونیکا رانی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) پرشانت ورما جائے حادثہ اور ضلع اسپتال پہنچے اور امدادی کاموں اور زخمیوں کے علاج کے بارے میں معلومات لیں۔

ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ آج صبح چاولوں سے لدا ایک ٹرک شراوستی سے بہرائچ آ رہا تھا۔ اس دوران ایک نجی مسافر بس گجرات کے راجکوٹ سے بلرام پور کی طرف جارہی تھی۔ کوتوالی دیہات علاقہ میں بہرائچ شراوستی روڈ پر دھارسواں گاؤں کے قریب دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ گاڑیوں کو جے سی بی کی مدد سے سیدھا کیا گیا ہے۔ زخمیوں کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ مرنے والوں میں دو بس سوار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ٹرک ڈرائیور پپو (40) ساکن بھٹنی (دیوریا) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ بس سوار محبوب (35) ساکن شراوستی کے ایکونا قصبہ اور رام راج (38) ساکن اجنایا، گونڈا کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ان دو میں سے ایک بس ڈرائیور تھا۔ کوتوالی دیہات علاقہ کے گوبرائی کے رہنے والے سورج (10) اور اس کی ماں کلاوتی (35) سمیت تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) گیلولا لایا گیا۔ بعد میں چھ زخمیوں کو میڈیکل کالج بہرائچ میں داخل کرایا گیا، جس میں سورج کی حالت زیادہ سنگین ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کر دیا۔

ضلع مجسٹریٹ مونیکا رانی نے بہرائچ ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایات دیں۔ ڈی ایم نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ زخمیوں کو وہاں داخل کرایا گیا ہے کیونکہ شراوستی ضلع کا گیلولا سی ایچ سی جائے حادثہ کے قریب ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

30 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

1 hour ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

2 hours ago