قومی

Farooq Abdullah praises Narendra Modi: نریندر مودی کی شان میں فاروق عبداللہ کی قصیدہ خوانی، پھر سے وزیر اعظم بنانے کے خواہشمند

ایس پی چیف اکھلیش یادو پر فاروق عبداللہ: جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیان بازی بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔ اس کی تازہ مثال سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہٹلر کا راج بھی 10 سال سے زیادہ نہیں چل سکا تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (NC) کے سربراہ فاروق عبداللہ نے ہفتہ (9 مارچ) کے روز اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔

وہ وزیر اعظم بنیں: فاروق عبداللہ

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق سی ایم فاروق عبداللہ نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کے بیان پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے (اکھلیش یادو) کیا کہا ہے اور کن حالات میں کہا ہے۔ جہاں تک  وزیر اعظم کا سوال ہے، وہ (پی ایم مودی) بی جے پی کے وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ وزیر اعظم بنیں، انہوں نے ہر ہندوستانی کی نمائندگی کی، وہ 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور ان لوگوں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں جن کا ہندوستان میں کوئی مذہب نہیں ہے۔ وہ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔”

‘10 سال سے زیادہ نہیں چل سکی ہٹلر کی حکومت‘

بتا دیں کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم مودی کا نام لیے بغیر بی جے پی حکومت کا موازنہ ہٹلر کے دور سے کیا تھا۔ مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے ایس پی لیڈر اکھلیش نے کہا تھا کہ ہٹلر کا راج بھی 10 سال سے زیادہ نہیں چل سکا اور ان کے بھی 10 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام سب کچھ سمجھ چکی ہے۔ اگر اتر پردیش کے لوگ اچھے سے خیرمقدم کرتے ہیں تو وہ اچھے سے وداعی کرنا بھی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی بتائیں، مصلیوں کو لات مارنے والے کا تعلق کس پریوار سے ہے ؟ اسد الدین اویسی کا سوال

‘جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے اگلا لوک سبھا الیکشن‘

دوسری طرف اکھلیش یادو نے پی ڈی اے یعنی پسماندہ طبقات، دلت اور اقلیتوں کے بارے میں کہا کہ ہمارا خاندان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ تمام لوگ 2024 میں سماجوادی نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ یہ وقت جمہوریت اور آئین کو بچانے کا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

2 minutes ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

11 minutes ago

PM Modi Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر مسلم معاشرے کی منفرد پہل، ممبئی میں خواتین سمیت درجنوں افراد نے دیا خون کا عطیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر جاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ’سیوا…

35 minutes ago

Uproar over bad road in Delhi: دہلی میں خراب سڑک پر ہنگامہ، وزیر پرویش ورما پر نوجوان کو تھپڑ مارنے کا الزام، عام آدمی پارٹی نے کیا احتجاج

زیرِ تعمیر سڑک کے معائنے کے دوران وزیر پرویش ورما اور آپ رکنِ اسمبلی جرنیل…

44 minutes ago

Avalanche in Nepal: نیپال میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ ، ہمالونگ بیس کیمپ سے کئی افراد لاپتہ

نیپال میں 24 ستمبر سے ملک کے کئی حصوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے،…

1 hour ago