پڑوسی ممالک سے تعلقات رکھنے کے لئے بات چیت کرنے کی اکثروکالت کرنے والے فاروق عبداللہ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں ملی بڑی جیت کے بعد نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات چیت شروع کرنی ہے یا نہیں، یہ ہمارا نہیں مرکزی حکومت کا کام ہے۔ ہم بھائی چارہ چاہتے ہیں، ہمیں اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہئے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت جنوبی ایشیائی ایسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون (سارک) کوپھرسے شروع کرے گی تاکہ ہم خوشی سے رہ سکیں۔ ہم ان ممالک کے بڑے بھائی ہیں۔ اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات پربھی فاروق عبداللہ نے بیان دیا ہے۔
ہمیشہ یہی چاہتا ہے امریکہ: فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان اس معاملے میں ٹونیشن تھیوری کا سب سے بڑا حامی تھا۔ امریکہ کو بھی یہ سمجھنا چاہئے۔ امریکہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ ان کے لئے ایک جگہ ہونی چاہئے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ (مڈل ایسٹ) پر اپنا اختیاررکھ سکے۔ اگراسرائیل نہیں بھی ہوتا تو بھی وہ اسرائیل کا قیام کرلیتے۔ میں اسرائیل اورہندوستانی حکومت سے گزارش کروں گا کہ وہ بات کریں اور ان جنگوں کو ختم کریں۔
عمرعبداللہ نے پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ
دوسری جانب، نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی کی جمعہ کے روز میٹنگ ہوئی۔ اس میں عمرعبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس پرعمرعبداللہ نے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد عمرعبداللہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ہے اورحکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ عمرعبداللہ نے کہا کہ جو فیصلہ لیا گیا ہے، اس کے بارے میں سبھی کوجانکاری ہے۔ میں پارٹی اراکین اسمبلی کا شکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھ پربھروسہ ظاہرکیا۔
چارآزاد اراکین اسمبلی نے نیشنل کانفرنس کو حمایت دی
عمرعبداللہ نے کہا کہ 7 میں سے 4 آزاد اراکین اسمبلی نے بھی نیشنل کانفرنس کوحمایت دے دی ہے۔ اس سے پارٹی کا اسمبلی اعدادوشماربڑھ کر 46 ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ اسے 42 سیٹوں پرجیت ملی ہے جبکہ 6 اراکین اسمبلی کانگریس کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے…
پی ایم مودی نے آئین ساز اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا ایک آڈیو…
اڈیشہ کے اپنے دو روزہ دوروں کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، شانموگرتنم…
" مدن سبنویس، چیف اکنامسٹ، بینک آف بڑودہ نے کہا یہ ایک مثبت علامت ہے…
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…