قومی

مہاراشٹر کے ناسک میں ٹی سی ایس واقعہ پر فیکٹ فائنڈنگ دورہ، اے پی سی آرنے کیا غیرجانبدار اور غیر فرقہ وارانہ تفتیش کا مطالبہ

ناسک (مہارشٹر): ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) مہاراشٹریونٹ نے حالیہ ٹی سی ایس سے متعلق واقعے کے تناظرمیں ناسک کا ایک تفصیلی فیکٹ فائنڈنگ دورہ انجام دیا، جہاں مبینہ تبدیلیٔ مذہب اور جنسی ہراسانی سے متعلق متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ اس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں ایڈوکیٹ شاکرشیخ (ممبئی)، ایڈوکیٹ شعیب انم دار (اکولا)، ایڈوکیٹ عمران (ممبئی)، ایڈوکیٹ وسیم شیخ (ناسک) اور جمیل احمد (ناسک) شامل تھے۔ ٹیم نے اپنے دورے کے دوران ملزمان کے اہل خانہ اوران کے وکلاء سے ملاقات کی۔ تاکہ کیس کے مختلف پہلوؤں اورزمینی حقائق کوبہترطورپرسمجھا جا سکے۔

وفد نے ناسک کے کمشنرآف پولیس کوایک باضابطہ میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کی تفتیش مکمل غیرجانبداری، شفافیت اورقانون کے مطابق انجام دی جائے۔ مزید برآں، اے پی سی آرکے نمائندے ناسک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزکورٹ میں ریمانڈ کی کارروائی کے دوران بھی موجود رہے تاکہ عدالتی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔

اے پی سی آرٹیم کے مطابق، زمینی سطح پرسامنے آنے والی صورتحال بعض میڈیا رپورٹس اورعوامی نیریٹیوسے بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیم نے نشاندہی کی کہ کچھ بیرونی عناصراس معاملے کوفرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں کررہے ہیں، جبکہ ابتدائی حقائق اسے ایک معمول کے قانونی تنازع کے طورپرظاہرکرتے ہیں۔

اس موقع پراے پی سی آرمہاراشٹرنے اپنے میمورنڈم میں درج ذیل اہم مطالبات رکھے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تفتیش کومکمل طورپرغیرجانبدار، شفاف اورصرف ٹھوس شواہد کی بنیاد پرانجام دیا جائے، جیسا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 14 اور 21 میں ضمانت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرپھیلنے والے غیرمصدقہ اوراشتعال انگیزمواد کے خلاف مؤثراقدامات کیے جائیں، جو کسی خاص طبقے کو نشانہ بناتے ہیں۔ انفرادی نوعیت کے الزامات کو بنیاد بنا کرپوری برادری کوبدنام کرنے سے گریزکیا جائے۔ تحقیقات کی نگرانی کے لیے ایک نوڈل افسرمقررکیا جائے، تاکہ شفافیت، جوابدہی اوربروقت پیش رفت کویقینی بنایا جا سکے۔ اے پی سی آرنے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ اس معاملے پرمسلسل نظررکھے گا اورجہاں ضروری ہوا، قانونی معاونت بھی فراہم کرے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اورقانونی عمل کی پاسداری کویقینی بنائی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

20 minutes ago

Delhi High Court: احتجاجی مظاہروں سے کاروبار کو 2000 کروڑ روپے کا نقصان، تاجروں نے کھٹکھٹایا دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ

پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…

57 minutes ago