قومی

S Jaishankar answers Bharat Express Question’s after G-20 Meeting: بھارت ایکسپریس کے سوالوں کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دیا جواب، جی-20 میٹنگ سے متعلق بتائی یہ خاص بات

وارانسی میں ہونے والی جی-20 میٹنگ کے بعد وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے بھارت ایکسپریس کے سوالوں کا جواب دیا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے نمائندہ سوربھ اگروال نے میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں سوال پوچھا، جس کا مثبت اندازمیں وزیر خارجہ نے تفصیلی جواب دیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وارانسی میں جی-20 وزراء کی میٹنگ کے بعد کہا کہ ہندوستان جی-20 صدارت عالمی جنوب سے متعلق مسائل پرفورم کی توجہ واپس لانے میں کامیاب رہی، جبکہ روس-یوکرین تنازعہ کی سنگینی کو بھی یقینی بنایا۔ وارانسی میں جی-20 ترقیاتی وزراء کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے، جے شنکرنے کہا کہ ‘پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ایس) پر تیزرفتارپیش رفت پر جی-20 ایکشن پلان’ اور‘لائف اسٹائل پر جی-20 اعلیٰ سطحی میٹنگ’ پائیدار ترقی کے اصولوں کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

عالمی جنوب کو ہے بڑے مسائل کا سامنا

انہوں نے کہا، ”ابھی ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ آپ ترقی پذیر ممالک، چھوٹے جزیرے کے ترقی پذیر ممالک، کم ترقی یافتہ ممالک، جو واقعی پاتال کے کنارے پر ہیں، کی اہم ضروریات کو کیسے پورا کرتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ جی-20 نے آج تسلیم کیا کہ گلوبل ساؤتھ کو بڑے مسائل کا سامنا ہے جن کا ایک ایکشن پلان کے ساتھ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ یہ ایکشن پلان بھارت نے تجویز کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago