قومی

PM Modi in Shrawasti: شراوستی میں بی جے پی کا جلسہ، پرجوش نوجوان پی ایم مودی کی جھلک پانے کے لئے بے چین ، پنڈال مکمل طور بھر گیا

وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش میں اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر آج شراوستی پہنچے۔ شراوستی میں وزیر اعظم کیآواز سنتے ہی لوگ بی جے پی کے جلسہ گاہ کی طرف بڑھنے لگے۔ دوپہر کو لوگوں نے وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کو آسمان  اترتے دیکھا تو پرجوش نوجوان ہیلی پیڈ کی طرف بھاگے۔ ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔

شراوستی میں منعقدہ اس جلسہ عام کا منظر بھی ہیلی کاپٹر سے کیمرے میں قید ہوا۔ ہوائی منظر کا ویڈیو بی جے پی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ کتنے پرجوش ہیں۔

’مجھے عوام کا آشیرواد ملا، اس کے جلسوں میں لوگوں کو پیسے دیے جاتے ہیں‘

اسٹیج پر پہنچے وزیر اعظم مودی نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائیو اور بہنو… میں ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں لوگ دوڑتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ رہے تھے تو میں نے پوچھا بھائی یہ ہنگامہ کیوں ہورہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ایس پی کانگریس والے لوگوں کو ریلی میں لانے کا ٹھیکہ دیتے ہیں، فی کس پیسے دیتے ہیں، لیکن انہوں نے پیسے نہیں دیے، تو لوگ بھاگ کر اسٹیج پر چڑھ گئے۔ اب جس پارٹی کا یہ حال ہے وہ تمہارا بھلا کیسے کر سکتی ہے؟

’انڈیا الائنس مکمل طور پر ٹوٹ گیا، ایس پی اور کانگریس ناکام‘

عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ”آپ کا جوش صاف ظاہر کرتا ہے کہ ایس پی اور کانگریس کا انڈیا اتحاد مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ پورا ملک یہی کہہ رہا ہے کہ ایک بار پھر مودی سرکار بنے گی۔  پی ایم مودی نے نوجوانوں سے کہا کہ بی جے پی حکومت میں آپ کے خواب پورے ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “انڈیا اتحاد میں تین سنگین بیماریاں ہیں، جس کی وجہ سے ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انڈیا اتحاد کے لوگوں کی سب سے بڑی بیماری یہ ہے کہ وہ انتہائی فرقہ پرست ہیں، انتہائی ذات پرست ہیں اور انتہائی خاندانی ہیں۔ یہ تینوں بیماریاں ملک کے لیے کینسر سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

25 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago