قومی

IIT-Jodhpur to host ‘Srijan’, India’s Centre of Excellence for Generative AI: مصنوعی ذہانت  اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیزمیں تحقیق کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس کے مرکز ‘سریجن’کا قیام، میٹاکاحکومت ہند کے ساتھ معاہدہ

آئی آئی ٹی، جودھپور بھارت کے سنٹر آف ایکسی لینس فار جنریٹو اے آئی کی میزبانی کرے گا۔ مرکز کو سریجن کے نام سے جانا جائے گا۔یہ مرکز مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے گا۔ سریجن کا مقصد بھارت میں طلباء اور نوجوان ڈویلپرز (18-30 سال) کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے اور مثبت سماجی اور اقتصادی اثرات کو آگے بڑھانے کے لیے اوپن سورس اے آئی ماڈل کا استعمال کریں۔ اس اقدام کو پوری طرح سے عالمی سطح پر بڑی سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے، جو سینٹر فار جنریٹو اے آئی (سریجن) (جین اے آئی سی او ای) کی اوپن اسپیس ٹیکنالوجیز فراہم کرکے بھی تعاون کر رہا ہے۔ یہ پہل آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے کی وابستگی کا ایک حصہ ہے اور اس کی قیادت انڈیا اے آئی آئی آئی اپنے یووا اے آئی (یوتھ فار اننتی اور وکاس کے ساتھ اے آئی) پہل کے دائرے میں کرے گی۔

سنٹر آف ایکسی لینس اوپن سورس اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی اختراعات اور کاروباری افراد کی اگلی نسل کو شناخت فراہم کرے گا اور انہیں بااختیار بنائے گا اور بڑی زبان کے ماڈل ایل ایل ایمز میں امکانات تلاش کرے گا۔ اس کے زیراہتمام تحقیق کو  آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے اور کالجوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کے ذریعے طلباء کے ساتھ  مشترک کیا جائے گا۔ سریجن نوجوان ڈویلپرز کو ملک بھر میں اوپن سورس ایل ایل ایم کی تعیناتی کے لیے مشغول کرے گا اور ہیکاتھون کے ذریعے مقامی استعمال کے معاملات کا پتہ لگائے گا۔ یہ منتخب کالجوں، ڈیٹا لیبز اور آئی آئی ٹیز کے لیے ماسٹر ٹریننگ ایکٹیویشن ورکشاپس کا انعقاد کرے گا، جس سے انھیں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ایل ایل ایم کی بنیادوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ یہ نوجوان ڈویلپرز کی شناخت کرکے اوپن سورس ایل ایل ایمز  کے ساتھ تجربہ کرنے والے طالب علم کیزیر قیادت اسٹارٹ اپس کی تخلیق میں مدد کرے گا۔

27 جولائی 2023 کوالیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے زیراہتمام سنٹر آف ایکسیلنس کا اعلان کیا گیا تھا۔ سریجن میٹا کی سیڈ فنڈنگ اور انڈیا اے آئی کی مدد سے تعاون یافتہ ابتدائی مرحلے سے آگے جین اے آئی تحقیق کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنائے گا۔ آئی آئی ٹی جودھپور ایک جامع منصوبہ تیار کرے گا جس میں مختلف آمدنی کے سلسلے، اسٹریٹجک شراکت داری اور مسلسل اختراعات شامل ہیں۔ مالی مدد کی مدت کے لیے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور میٹا کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعے اس کی پیشرفت کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔

سریجن اے آئی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو پروان چڑھائے گا۔ ایسا کرنے سے آئی آئی ٹی جودھپور محدود وسائل کے ساتھ محققین، اسٹارٹ اپس اور دیگر تمام تنظیموں کے لیے اے آئی کمپیوٹ وسائل تک رسائی کو بڑھا دے گا۔ یہ ورکشاپس، سیمینارز، کانفرنسز اور اسی طرح کے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کے اشتراک اور تعاون کو بھی قابل بنائے گا۔ سریجن کے تیار کردہ پروگرام اور اقدامات ملک میں محققین، پیشہ ور افراد اور طلباء کے درمیان اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں میں اضافہ کریں گے، جس سے ملک میں اے آئی ٹیلنٹ کی نشوونما میں مدد ملے گی۔

میٹا نے تین سالوں کی مدت میں 750 لاکھ روپے (بطور عطیہ) تک کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ انڈیا اے آئی آئی آئی ٹی جودھ پور کے سنٹر سریجن میں سی او ای میں کام کرنے والے محققین کی مدد کرے گا۔ جین اے سنٹر آف ایکسی لینس، سریجن کا مقصد تعلیم، موبیلیٹی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں موجودہ قومی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے زمینی تحقیق اور ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کے ذریعے جنریٹو اے آئی کے میدان میں ایک باہمی تعاون پر مبنی ماحولی نظام کو فروغ دینا ہے۔ یہ تحقیق جنریٹو اے آئی میں عالمی ترقی میں حصہ ڈالے گی۔ تعلیم، صلاحیت سازی اور پالیسی ایڈوائزری کے ذریعے، مرکز تحقیق کاروں، طلباء اور پریکٹیشنرز کی اگلی نسل کو جین اے ٹیکنالوجیز کی ذمہ دارانہ ترقی اور تعیناتی کے لیے ضروری علم اور آلات کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔ فنڈنگ آئی آئی ٹی جودھپور جین اے آئی سنٹر آف ایکسی لینس کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے گی۔

آئی آئی ٹی جودھپور کے سنٹر آف ایکسیلنس، سریجن کا کلیدی مقصد ملک میں مقامی تحقیقی ماحولی نظام کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد اگلے 3 سالوں میں 1 لاکھ نوجوان ڈویلپرز اور کاروباری افراد کو اے آئی مہارتوں میں پروان چڑھانا ہے۔ خیالیہ ہے کہ صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، زراعت، سمارٹ سٹیز، سمارٹ موبلٹی، پائیداری، مالی اور سماجی شمولیت جیسے کلیدی شعبوں میں ہمارے جدید مقامی اے آئی حلوں کی ترقی میں مستقبل کے لیے تیار رہنا ہے۔ آئی آئی ٹی جودھپور سنٹر آف ایکسیلنس سریجن جین اے آئی تحقیق اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اور عالمی دونوں طرح کے تعلیمی اداروں، حکومت اور صنعت کے  شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس میں اوپن سائنس انوویشن، ٹیکنالوجی کے حل کی ترقی اور منتقلی، تعلیم اور صلاحیتسازی کے علاوہ پالیسی ایڈوائزری اور گورننس شامل ہیں۔

سنٹرآف ایکسیلنس کے پاس ایکتعلیمی تحقیقی ٹیم ہوگی جو فیکلٹی ممبران، پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز، ڈاکٹریٹ، گریجویٹ طلباء اور آئی آئی ٹی جودھ پور کے انتظامی عملے پر مشتمل ہوگی جس کو مرکز کے ڈائریکٹر کے ذریعے مربوط کیا جائے گا، جو اس پروجیکٹ کے بنیادی محقق بھی ہوں گے۔

ٹیمریلویز کے لئے گتی شکتی وشو ودیالیہ اور عمودی حفظان صحت کے لئے پی جی آئی چندی گڑھ، اے آئی آئی ایم ایس جودھپور اورآئی ایچ بی اے ایس دہلی کے ساتھ انٹرفیس کرے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

31 seconds ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

8 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

20 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

47 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago