اگر آپ بھی پی ایف کی رقم نکالنے، منتقل کرنے یا پاس بک چیک کرنے کے لیے ای پی ایف او کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر پریشان ہو چکے ہیں تو اب آپ کی یہ مشکل ختم ہونے والی ہے۔ حکومت نے ای پی ایف او 3.0 کے تحت “سائٹس” منصوبہ مکمل طور پر نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے تمام پی ایف کھاتہ داروں کا ڈیٹا ایک مرکزی قومی ڈیٹا بیس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر محنت و روزگار منسکھ مانڈویہ کے مطابق اس تبدیلی سے ای پی ایف او کی خدمات پہلے سے زیادہ تیز، آسان اور شفاف ہو جائیں گی۔
نوکری بدلتے ہی پی ایف خود بخود منتقل ہوگا
اب تک نوکری تبدیل کرنے پر پرانے پی ایف اکاؤنٹ کی رقم نئے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کے لیے طویل کاغذی کارروائی اور مختلف کمپنیوں کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ لیکن اب اگر آپ کا یونیورسل اکاؤنٹ نمبر آدھار سے منسلک ہے تو نوکری بدلتے ہی پی ایف کی رقم خودکار طریقے سے نئے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔ اس کے لیے کسی اضافی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پانچ لاکھ روپے تک کا کلیم چند منٹ میں منظور
نئے نظام کے تحت کلیم مسترد ہونے کے امکانات بھی بہت کم ہو جائیں گے کیونکہ سسٹم درخواست جمع ہونے سے پہلے ہی غلطیوں کی نشاندہی کر دے گا۔ مکمل طور پر کے وائی سی اپ ڈیٹ اکاؤنٹس کے لیے اب پانچ لاکھ روپے تک کے ایڈوانس پی ایف کلیم کا تصفیہ خودکار نظام کے ذریعے چند منٹوں میں ہو جائے گا، جبکہ پہلے اس کی حد صرف ایک لاکھ روپے تھی۔
اس کے علاوہ اب پی ایف کے حتمی تصفیے کے وقت ادائیگی کی منظوری کی تاریخ تک مکمل سود بھی ملے گا، جس سے ملازمین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوگا۔ حکومت 15 جولائی تک مالی سال 2025-26 کے لیے 8.25 فیصد شرح سود کے مطابق تقریباً 34 کروڑ کھاتوں میں ایک لاکھ چوالیس ہزار کروڑ روپے سود کی رقم منتقل کرے گی، جو فوری طور پر پاس بک میں نظر آئے گی۔
پی ایف نکالنے کے قواعد بھی آسان
پہلے پی ایف سے جزوی رقم نکالنے کے لیے تیرہ مختلف اور پیچیدہ قواعد تھے، لیکن اب حکومت نے انہیں صرف تین آسان زمروں میں تقسیم کر دیا ہے، جن میں ضروری اخراجات، گھر سے متعلق ضروریات اور خصوصی حالات شامل ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق کھاتہ دار اپنے مجموعی پی ایف بیلنس کا 75 فیصد تک نکال سکتے ہیں۔
ای پی ایف او ایمنسٹی اسکیم 2026 کیا ہے؟
ای پی ایف او نے ان نجی اداروں اور ٹرسٹوں کے لیے “ایمنسٹی اسکیم 2026” بھی شروع کی ہے، جنہیں محکمہ انکم ٹیکس سے منظوری تو حاصل ہے، لیکن وہ ای پی ایف قانون کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ یہ اسکیم 29 جون 2026 سے آئندہ چھ ماہ کے لیے نافذ رہے گی، تاکہ ایسے ادارے اپنی قانونی حیثیت درست کر سکیں اور مستقبل میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سمندری طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اڈیشہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں قومی…
دو ہفتے قبل ہونے والے حملے کے بعد ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی…
برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس جذبے کی عکاسی ایودھیا کے عظیم الشان رام…
ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون…
وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…