دہلی ہائی کورٹ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 15 دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔
نئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں شامل ہونے کے لئے حراستی پیرول کی اجازت دی۔ 24 جولائی سے 4 اگست تک پارلیمنٹ سیشن میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔ وہیں پارلیمنٹ سیشن میں شامل ہونے کے لئے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت عرضی خارج کردی۔ ایڈیشنل سیشن چندرجیت سنگھ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کوحراستی پیرول دی۔
سال 2017 کے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے بعد سے انجینئر رشید 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
انجینئر رشید پرٹیررفنڈنگ معاملے میں چل رہا ہے مقدمہ
انجیئر رشید کے وکیل نے پہلے کہا تھا کہ ان کے موکل کو عبوری ضمانت دے کر پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں عمرعبداللہ کو ہرایا تھا۔ ان کے خلاف ٹیرر فنڈنگ معاملے میں مقدمہ چل رہا ہے، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گردانہ گروپوں کی فنڈنگ کی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے دی حراستی پیرول
ایڈیشنل سیشن چندر جیت سنگھ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول دی۔ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کررہے انجینئر رشید نے ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پراپنا فرض نبھانے کے لئے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کا مطالبہ کیا تھا۔ حراستی پیرول میں ایک قیدی کو مسلح پولیس اہلکاروں کے ذریعہ عرضی پر لے جایا جاتا ہے۔ انجینئر رشید 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ سال 2017 کے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں یواے پی اے کے تحت این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
سال 2019 میں انجینئررشید کے خلاف داخل ہوئی تھی چارج شیٹ
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایف آئی آرکے مطابق، انجینئررشید کا نام تاجراورشریک ملزم ظہوروٹالی سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آیا۔ اکتوبر2019 میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد، مارچ 2022 میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے رشید اور دیگرکے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)، 121 (حکومت کے خلاف جنگ) اور 124 اے (بغاوت) کے تحت اوردہشت گردی کی کارروائیوں اوریواے پی اے کے تحت دہشت گردی کی فنڈنگ سے متعلق جرائم کے لیے الزامات طے کیے تھے۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…