قومی

Amanatullah Khan: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر مارا پر چھاپہ

Amanatullah Khan: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

امانت اللہ خان (49) دہلی اسمبلی میں اوکھلا حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔

ای ڈی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اس جگہ کی تلاشی لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ شروع کی حماس نے، ختم کریں گے ہم’، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ کے درمیان کیا خبردار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایک ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے۔

امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین ہیں۔
پچھلے سال اینٹی کرپشن بیورو نے دہلی میں امانت سے متعلق 5 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس چھاپے میں 12 لاکھ روپے نقد، 1 بغیر لائسنس کے بیریٹا پستول اور 2 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے۔

گزشتہ سال اے سی بی نے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں انہیں ضمانت بھی مل گئی تھی۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ ان ڈائریوں کو لے کر چل رہا ہے جو پچھلے سال وقف بورڈ معاملے میں اے سی بی کے چھاپے کے دوران اے اے پی ایم ایل اے کے قریبی مقامات سے ملی تھیں۔ دراصل، سی بی آئی اور اے سی بی نے دہلی وقف بورڈ کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں الگ الگ کیس درج کیے ہیں۔

کیا حوالے کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجی جا رہی تھی؟

امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد ہوئیں۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی سے ملی تھیں۔ جس میں حوالے کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا۔ بیرون ملک سے بھی کچھ لین دین کی اطلاع ملی۔ اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

30 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

48 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago