قومی

Kishtwar Encounter: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے کئی دہشت گردوں کو گھیرا

جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعرات کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مشترکہ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ حکام نے بتایا کہ تین سے چار دہشت گردوں کے ایک گروپ کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ فورسز نے کشتواڑ ضلع کے چٹرو علاقے کے سنگھ پورہ میں تلاشی مہم شروع کی۔

حکام نے بتایا کہ محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے۔ جیسے ہی مشترکہ فورسز ان کے قریب پہنچی، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا جو ابھی تک جاری ہے۔ جیش(JeM)  کے تین سے چار دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔

آپریشن کو ’آپریشن تراشی‘ کا نام دیتے ہوئے، ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج صبح کشتواڑ کے چٹرو میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران، دہشت گردوں کا سامنا ہوا۔‘‘ اضافی نفری کو شامل کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مشترکہ فورسز نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں، ان کے انڈر گراؤنڈ ورکرس اور حامیوں کے خلاف جارحانہ آپریشن شروع کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 22 اپریل کے بعد شدت آئی، جب لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دہشت گردوں نے پہلگام کی وادی بیسرن میں 26 بے گناہ لوگوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ شہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری مورٹار گولہ باری کا جواب دیا۔ پاکستانی گولہ باری سے مجموعی طور پر 200 مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ سینکڑوں سرحدی باشندے اپنے گاؤں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سرحدی باشندے ابھی تک مکمل طور پر اپنے گھروں کو نہیں لوٹے ہیں کیونکہ سیکورٹی فورسز اب بھی پونچھ، راجوری، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں پاکستانی گولہ باری کو بے اثر کرنے میں مصروف ہیں۔

بھارت نے 12 جون کو دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ اس معاہدے کا اس وقت تک احترام کیا جائے گا جب تک پاکستان اپنی سرزمین سے بھارت کے خلاف کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Polictics 2027: ’اکھلیش یادو کو بڑا دل دکھانا چاہیے‘، کانگریس کے 181 سیٹوں کے مطالبے پر اجے رائے کا بیان

یوپی اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے کانگریس نے 181 سیٹوں پر دعویٰ پیش کیا، اجے…

1 hour ago