قومی

Jammu and Kashmir: راجوری-کپواڑہ سمیت تین مقامات پر سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، پونچھ میں چینی ساختہ گرینیڈ برآمد

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ راجوری کے کھیڑی موہرہ لاٹھی اور دنتھل علاقے میں بدھ (28 اگست) کو دیر رات انکاؤنٹر شروع ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب کپواڑہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ یہاں بھی دہشت گردوں سے تصادم ہوا ہے۔

ایل او سی پر دو مقامات پر دراندازی کی کوششیں کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اب دونوں مقامات پر دراندازوں کی تلاش جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کے جوانوں کا خیال ہے کہ دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے دو گروپ تھے، جن میں ہر گروپ میں 2 سے 3 دہشت گرد شامل تھے۔ تنگدھار اور مچیل کے بالائی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

راجوری میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا امکان

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ 28 اگست کو رات 9.30 بجے سیکورٹی فورسز نے کھیڑی موہرہ لاٹھی اور دنتھل کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران 11.45 کے قریب دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا۔ اس کے بعد کھیڈی موہرہ علاقے کے قریب دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ علاقے میں صبح 6 بجے تک وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ شبہ ہے کہ دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ فی الحال علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Regional Industry Conclave Gwalior 2024: اڈانی گروپ مدھیہ پردیش کے گنا اور شیو پوری میں 35,00 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا

پونچھ میں چین سے بنایا گیا گرینیڈ برآمد

جموں و کشمیر کے پونچھ میں بھی فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ یہاں سندھرا علاقے میں ہونے والے انکاؤنٹر میں فوج کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ فوج نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد چین میں بنائے گئے 6 دستی بم برآمد کر لیے ہیں۔ فی الحال انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ہتھیار چین کے ذریعے پاکستان کو دیئے گئے ہوں گے اور پھر پاکستان نے انہیں دہشت گردوں کے حوالے کر کے سرحد پار دہشت پھیلانے کے لیے بھیجا ہو گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago