محنت و روزگار کی وزارت نے پیر کے روز ملازمین کے اندراج کی مہم، 2025 (Employees Enrolment Campaign) کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم ای پی ایف او کے ذریعے بڑی تعداد میں ملازمین کو منظم سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکیم یکم نومبر 2025 سے 30 اپریل 2026 تک نافذ رہے گی۔ یہ اسکیم ان ملازمین کے ناموں کے اندراج کے لیے ہے جو سال 2009 سے 2016 کے درمیان سماجی تحفظ سے چھوٹ گئے تھے، اور جن کے لیے 2017 میں اسی طرح کی کامیاب مہم چلائی گئی تھی۔ یہ وزارت کی جانب سے ایک مستقل کوشش ہے۔ اس مہم کا مقصد ملازم پروویڈنٹ فنڈ اور متفرق ضوابط ایکٹ، 1952 کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ اور نئے شامل ہونے والے دونوں آجرین کو رضاکارانہ طور پر اہل ملازمین کی تفصیل پیش کرنے اور ان کا نام EPFO میں درج کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
لاکھوں ملازمین کو فائدہ
وزارت نے کہا، ’’آجر ان تمام موجودہ ملازمین کا نام درج کر سکتے ہیں، جو یکم جولائی 2017 سے 31 اکتوبر 2025 کے درمیان ادارے میں شامل ہوئے ہیں اور اعلان کی تاریخ تک زندہ اور برسر روزگار ہیں، لیکن کسی بھی وجہ سے پہلے ای پی ایف اسکیم میں شامل نہیں ہو سکے۔‘‘ ایک بڑی رعایت کے طور پر، گزشتہ مدت (یکم جولائی 2017 سے 31 اکتوبر 2025) کے دوران ملازم کی طرف سے پروویڈنٹ فنڈ میں دی جانے والی رقم معاف کر دی جائے گی، بشرطیکہ یہ کٹوتی ملازم کی تنخواہ سے نہ کی گئی ہو۔ آجر کو صرف اپنے حصے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
کاروبار کرنے میں آسانی
آجر کو ای پی ایف او کی فراہم کردہ آن لائن سہولت کے ذریعے اعلان کرنا ہوگا، جہاں وہ نامزد ملازمین کی تفصیل دیں گے اور اسے الیکٹرانک چالان-کم-ریٹرن (عارضی ریفرنس نمبر) سے منسلک کرنا ہوگا، جس کے ذریعے تعاون کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، آجر کو صرف 100 روپے کا ایک بار کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جو عمومی خلاف ورزیوں پر عائد ہونے والے جرمانے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…