بھارت ایکسپریس۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو ان دنوں شملا کے دورہ پر ہیں، یہاں وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کے ہیلی کاپٹر کی ایمر جنسی لینڈنگ کرانی پڑی، وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کو رامپور کے بیتھل نامی علاقہ میں اتارنا تھا، لیکن مقررہ مقام پر ہیلی کاپٹر نہیں اتر سکا،اس کے فوراً پائیلٹ نے ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لئے پہلے سے مقرر کے گئے مقام سے پانچ سو میٹر لی دوری پر اتارا ۔
ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ
ہیلی کاپٹر کو اڑا رہے پائلٹ کی مستعدی سے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں،اس ہیلی کاپٹر میں وزیراعلی سکھ ویندر سنگھ سکھو کے ساتھ ریاستی وزیر وکرمدتیا سنگھ، رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ راٹھور اور وزیراعلی کے محافظ سوار تھے۔ مقامی انتظامیہ نے جے ایس ڈبلیو کمپنی کے پراجیکٹ احاطہ میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا،لیکن یہاں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ نہیں ہوئی۔
آفت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں وزیر اعلی
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھ ویندرسکھو ان دنوں شملا کے بالائی علاقوں کے دورہ پر ہیں۔ یہاں سیب کا موسم عروج پر ہے اور گزشتہ دنوں ہوئی تیز بارش کے سبب علاقہ میں تباہی مچی تھی۔ عوام کو راحت پہنچانے کے لئے وزیر اعلی خود گراؤنڈ زیرو پر جاکر لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس قبل بدھ کو وزیر اعلی سکھ ویندرسنگھ سکھو رامپوراورٹھیوگ اسمبلی حلقہ کے متاثرہ افراد سے ملاقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش کو اب تک تقریباً ااٹھ ہزار کروڑ روپیہ کا نقصان ہوا ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…