قومی

EC to hold press conference on August 17: الیکشن کمیشن 17 اگست کو کرے گا پریس کانفرنس، بہار ووٹر لسٹ تنازعے کے بعد پہلا بڑا اعلان

نئی دہلی —الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل بروز اتوار، 17 اگست کو سہ پہر 3 بجے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرے گا۔ یہ پریس کانفرنس بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے پہلی بار میڈیا سے براہِ راست گفتگو ہو گی۔

صرف منظور شدہ صحافیوں کو داخلے کی اجازت

اعلان کے مطابق، پریس انفارمیشن بیورو (PIB) سے منظور شدہ صحافی اور ٹی وی/ کیمرہ مین ہی تقریب میں داخل ہو سکیں گے۔

’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے پس منظر میں اہم میٹنگ

یہ پریس کانفرنس اس وقت منعقد ہو رہی ہے جب کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو ’’عوامی تحریک‘‘ کے طور پر جوائن کریں۔

’ووٹ چوری‘ کے الزامات کے بعد دباؤ میں کمیشن

یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی اور 2024 لوک سبھا انتخابات کے دوران ’’ووٹ چوری‘‘ کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ راہل گاندھی نے یکم اگست کی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا: ’’ووٹ چرائے جا رہے ہیں، اور ہمارے پاس کھلے ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن اس دھوکہ دہی میں شامل ہے۔ یہ سب بی جے پی کے فائدے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘‘

’مہادیوپورہ‘ میں ووٹ فراڈ کے ثبوت پیش کیے گئے

راہل گاندھی نے 7 اگست کو ایک اور پریس کانفرنس میں کرناٹک کے مہادیوپورہ اسمبلی حلقے سے متعلق کانگریس کی تحقیق پیش کی، جس کے مطابق 1,00,250 ووٹوں کی چوری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے درمیان ’’گٹھ جوڑ‘‘ نے وزیراعظم نریندر مودی کو تیسری بار اقتدار دلوایا۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ انتخابات دراصل ’’کوریوگرافڈ‘‘ یعنی پہلے سے ترتیب شدہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا اور ’’ووٹ چوری گھوٹالے‘‘ میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago