قومی

Electoral Bonds: الیکشن کمیشن نے انتخابی بانڈز سے متعلق نیا ڈیٹا کیا جاری ، سیاسی جماعتوں نے سربمہر لفافے میں الیکشن کمیشن کو دی تھی جانکاری

اتوار (17 مارچ) کو سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر الیکٹورل بانڈز پر ایس بی آئی سے موصول ہونے والی نئی معلومات کو اپ لوڈ کیا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو انتخابی بانڈز سے متعلق معلومات کو عام کیا تھا۔ کمپنیوں کی طرف سے خریدے گئے انتخابی بانڈز اور ان کے ذریعے پارٹیوں کو ملنے والےچندے  کا ذکر تھا۔

دراصل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے انتخابی بانڈز پر رپورٹ ملنے کے بعدالیکشن کمیشن نے اسے اپ لوڈ کر دیا ہے۔ یہ وہ معلومات ہیں جو سیاسی جماعتوں نے اپریل 2019 میں سپریم کورٹ کے ایک عبوری حکم کے بعد انتخابی بانڈز کے ذریعے وصول کیے گئے چندے کے متعلق معلوماتالیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے اس وقت کے قانون کے مطابق خفیہ رکھتے ہوئے سیل بند لفافے میں رکھا تھا۔

لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے یہ معلومات عدالت کے حوالے کر دی تھیں۔ اب 15 مارچ کے حکم کے بعد سپریم کورٹ نے یہ سیل بند لفافہ الیکشن کمیشن کو واپس کر دیا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسے اپ لوڈ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ ڈیٹا سیل بند لفافے میں سپریم کورٹ کو دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آج ایک بیان میں کہا، “سپریم کورٹ رجسٹری نے ڈیجیٹل ریکارڈ کے ساتھ  کاپیاں ایک پین ڈرائیو میں ایک سیل بند کور میں واپس کر دی ہیں۔” الیکشن کمیشن نے آج سپریم کورٹ سے ڈیجیٹل شکل میں موصول ہونے والے ڈیٹا کو واپس کر دیا۔ کمیشن نے 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ اپوزیشن پارٹی الیکٹورل بانڈز کو لے کر مرکز کی بی جے پی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اسے سب سے بڑی ڈکیتی کی سازش قرار دیا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سختی کے بعد اسٹیٹ بینک نے 12 مارچ کو انتخابی بانڈز سے متعلق ڈیٹا الیکشن کمیشن کو سونپ دیا تھا، جہاں سے اسے سپریم کورٹ کو دیا گیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو اسے اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

5 hours ago