قومی

Election Commission is compromised: راہل گاندھی نے امریکہ میں الیکشن کمیشن پر اٹھایا سوال،مہاراشٹر الیکشن کا دیا حوالہ،حکومت سے سمجھوتہ کرنے کا لگایا الزام

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے امریکہ کے بوسٹن میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے اتوار کی شام ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  سمجھوتہ کیا ہے۔ اس سسٹم میں کچھ گڑبڑتو ضرور ہے۔راہل امریکہ کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی ہفتے کی رات دیر گئے امریکہ کے بوسٹن ایئرپورٹ پر اترے۔ وہ یہاں روڈ آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کریں گے۔ کانگریس لیڈر پون کھیرا نے ایکس پر راہل گاندھی کے اس دورے کی جانکاری دی تھی۔

ادھر بوسٹن میں  راہل گاندھی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ مہاراشٹر میں رائے دہندگان کی تعداد سے زیادہ ووٹروں نے ووٹ دیا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں شام 5.30 بجے ووٹنگ کے اعداد و شمار بتائے۔ اس کے بعد شام 5:30 سے ​​7:30 کے درمیان 65 لاکھ ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے میں 65 لاکھ ووٹنگ ناممکن ہے۔ ایک ووٹر کو ووٹ ڈالنے میں تقریباً 3 منٹ لگتے ہیں۔ اگر آپ حساب کریں تو آپ دیکھیں گے کہ ووٹرز کورات 2 بجے تک لائن میں لگنا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔کانگریس ایم پی نے کہاکہ جب ہم نے الیکشن کی ویڈیو گرافی مانگی تو کمیشن نے صاف انکار کر دیا۔ یہی نہیں، انہوں نے قانون میں تبدیلی کی تاکہ ہم ویڈیو کے بارے میں مزید سوالات نہ کر سکیں۔ راہل نے ووٹر لسٹ میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں دھوکہ دہی سے ووٹروں کو شامل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس سال فروری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مہاراشٹر کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ووٹر لسٹ میں نئے ووٹرز کو شامل کیا گیا تاکہ بی جے پی جیت سکے۔ راہل نے الیکشن کمیشن سے ووٹروں کا ڈیٹا مانگا تھا،جو اب تک نہیں ملا۔راہل نے الزام لگایا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پانچ سالوں میں مہاراشٹر میں 32 لاکھ ووٹروں کا اضافہ کیا گیا، جبکہ پانچ ماہ بعد اسمبلی انتخابات کے لیے 39 لاکھ ووٹروں کو شامل کیا گیا۔

راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ پانچ سال پہلے سے زیادہ ووٹرز پانچ ماہ میں کیسے شامل ہوئے؟اسمبلی انتخابات میں ریاست کی کل بالغ آبادی سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر کیسے ہوگئےتھے؟راہل نے کہا کہ اس کی ایک مثال کاماٹھی اسمبلی حلقہ ہے، جہاں بی جے پی کی جیت کا مارجن نئے ووٹروں کی تعداد کے برابر ہے۔کانگریس ایم پی نے کہا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے اس کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔ ہم نے ووٹر لسٹ، نام اور پتے مانگے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی تصاویر بھی دی جائیں۔ ہم لوک سبھا اور اسمبلی کی ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔ کئی ووٹرز کے نام بھی حذف کر دیے گئے ہیں۔ یہ دلت، اقلیتی ووٹ ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

5 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

6 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

6 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

6 hours ago