الیکشن کمیشن نے ملک کے نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن نے اس اطلاع سے متعلق ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔ نوٹ میں کمیشن نے کہا ہے کہ ’’وزارت داخلہ سے اطلاع ملی ہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب اس عہدے کے لیے ہماری طرف سے انتخابی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔‘‘
جلد ہی کیا جائے گا تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ تاریخوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ منگل (22 جولائی) کو وزارت داخلہ کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کی اسامی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کمیشن نے پریس نوٹ میں لکھا کہ آرٹیکل 324 کے تحت نائب صدر کے انتخاب کا کام الیکشن کمیشن کرتا ہے۔
کمیشن نے مزید کہا کہ انھوں نے اب اس عہدے کے لیے انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور تیاری مکمل ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔ کمیشن نے مزید کہا کہ تاریخوں کا اعلان کرنے سے پہلے کچھ ضروری چیزیں ہیں جن پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے ایک الیکٹورل کالج تیار کرنا بھی ہے۔
کیا ہے الیکٹورل کالج؟
الیکٹورل کالج کے تحت لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو ملا کر ووٹر لسٹ تیار کی جائے گی۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے راجیہ سبھا کے نامزد اراکین کو بھی ووٹ کا حق دیا جاتا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جانا ہے۔ دریں اثناں نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے این ڈی اے کے امیدوار کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ بحث راجیہ سبھا کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کو لے کر ہو رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…