مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی جیت کے بعد حکومت سازی میں ابھی تاخیرہورہی ہے، لیکن اس درمیان بڑا سیاسی کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ اورشیو سینا لیڈرایکناتھ شندے نے شرد پوارگروپ کے سینئرلیڈرجتیندراوہاڈ سے ملاقات کی ہے۔ حالانکہ یہ ملاقات کیوں ہوئی ہے، اس سے متعلق ابھی جانکاری نہیں مل سکی ہے، لیکن اس ملاقات سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل کافی تیزہوگئی ہے۔
ایکناتھ شندے نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ ہمیں قبول ہوگا۔ ہم ان کے خلاف کہیں نہیں جائیں گے۔ وزیراعظم مودی جس کو بھی وزیراعلیٰ بنائیں گے، وہ ہمیں منظورہوگا۔ ایکناتھ شندے کے اس اعلان کے بعد یہ مانا گیا تھا کہ ایکناتھ شندے نے بی جے پی کی 132 سیٹوں کے بعد سرینڈر کردیا ہے۔ اس کے بعد جمعرات (28 نومبر) کی رات وزیرداخلہ امت شاہ سے ایکناتھ شندے، دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس پرحکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہایوتی کی میٹنگ اچانک ہوئی منسوخ
مہاراشٹرمیں حکومت سازی سے متعلق چل رہی قیاس آرائیوں کے درمیان ایک بڑی سامنے آئی ہے۔ ممبئی میں مہایوتی کی میٹنگ ہونی تھی، لیکن اچانک ایکناتھ شندے ستارا اپنے گھرچلے گئے ہیں اور وہ وہاں دو دن تک رہیں گے۔ اس طرح سے ممبئی میں ہونے والی میٹنگ منسوخ ہوگئی ہے۔ وہیں شیوسینا لیڈر سنجے تھرشاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے مرکز میں نہیں جائیں گے، وہ مہاراشٹر کی حکومت میں شامل ہوں گے۔
مہا یوتی کی میٹنگ احترام کے ساتھ ہوئی: شیوسینا
ایکناتھ شندے کے ستارا جانے سے متعلق شیوسینا رکن سمبلی ادے سامنت نے کہا کہ کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ ایکناتھ شندے کی طبعیت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھرگئے ہیں۔ اچھی طبیعت کے لئے گئے ہیں۔ کل بہترطریقے سے میٹنگ ہوئی۔ 60 اراکین اسمبلی نے مل کریہ پیغام ایکناتھ شندے کو دیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ نائب وزیراعلیٰ بنیں۔ اس کا فیصلہ خود ایکناتھ شندے کریں گے۔
شندے کا حکومت میں رہنا ضروری: ادے سامنت
ادے سامنت نے کہا کہ ان کا حکومت میں رہنا ضروری ہے۔ لاڈلی بہنا یوجنا وہی لے کرآئے ہیں، اس لئے ان کا حکومت میں رہنا ضروری ہے۔ ایک بارپھرسے دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندے اوراجیت پوارکی میٹنگ ہوگی، جس میں گہرائی سے کابینہ میں تبادلہ خیال ہوگا۔ ہماری ایسی خواہش ہے کہ ایکناتھ شندے حکومت کا حصہ بنے رہیں۔
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…
9 جنوری کو اتر پردیش میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ حالانکہ کچھ مقامات…