قومی

Rajasthan Principal Viral Video:الور کے سرکاری اسکول میں تعلیم ہوئی شرمسار!طالبات کے ساتھ ڈیم میں نہا رہا تھا پرنسپل، ویڈیو وائرل

راجستھان کے الور ضلع سے ایک انتہائی شرمسار اور متنازع معاملہ سامنے آیا ہے۔ پرتاپ گڑھ تحصیل کے پڈاک چھاپلی واقع راجکیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل لال چند مینا کی 11ویں اور 12ویں جماعت کی نابالغ طالبات کے ساتھ ڈیم کے پانی میں نہاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی ایک طرف جہاں والدین اور مقامی لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا، وہیں خبر وائرل ہوتے ہی محکمہ تعلیم میں بھی ہلچل مچ گئی۔ محکمہ نے فوری طور پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پرنسپل لال چند مینا کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔

15 اگست کی بتائی جا رہی ہے وائرل ویڈیو

معلومات کے مطابق، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی یہ شرمناک ویڈیو 15 اگست یعنی یوم آزادی کے دن کی بتائی جارہی ہے۔ الزام ہے کہ یوم آزادی کی تقریب کے بعد اسکول کے پرنسپل لال چند مینا 11ویں اور 12ویں جماعت کی طالبات کو لے کر قریبی تالاب/ڈیم پر پہنچے، جہاں وہ طالبات کے ساتھ پانی میں نہاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، جس کے بعد یہ چند ہی گھنٹوں میں پورے صوبے میں تیزی سے پھیل گئی۔

اہل خانہ کا غصہ پھوٹ پڑا

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دیہی افراد، والدین اور مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ استاد اور شاگرد کے رشتے کی حرمت کو پامال کرنے والے اس عمل کے بعد پرنسپل کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ نابالغ طالبات کے ساتھ اس طرح کے عمل کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے والدین اور سماجی کارکنوں نے پولیس انتظامیہ سے پرنسپل لال چند مینا کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور جانچ کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر پوکسو کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم نے اعلیٰ سطحی جانچ بٹھائی

معاملہ طول پکڑتے ہی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران فوری طور پر حرکت میں آگئے۔ محکمہ نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پرنسپل کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور پورے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک استاد اور ادارے کے سربراہ کے طرز عمل کے بالکل خلاف ہے۔ معطلی کے بعد اب اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پرنسپل طالبات کو وہاں کس نیت سے لے کر گیا تھا اور کیا اس معاملے میں کوئی اور شخص بھی ملوث ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف برطرفی اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

5 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

6 hours ago