Mahadev Online Betting App: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں نقدی ضبط کی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم نے ہاؤسنگ بورڈ، بھیلائی کے بلاک 15 کے رہنے والے آصف دت عرف بپا کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں کی نقدی ضبط کی ہے۔ ای ڈی کی اس کارروائی کو مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ ضبط کی گئی رقم انتخابات میں خرچ کی جائے گی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو چھتیس گڑھ میں تقریباً 5 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کیس کے آپریشن سے متعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے ایک ہوٹل سے تقریباً 3.12 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی گئی، جب کہ بھیلائی کے ایک گھر سے 1.80 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔
متحدہ عرب امارات سے ایک شخص رقم بھیجنے کے لیے ہندوستان آیا
انہوں نے کہا کہ وفاقی ایجنسی نے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتارکیا ہے ۔جس پر مبینہ طور پر اس رقم کے لیے کورئیر کا کام کرنے کا الزام ہے اور جو مبینہ طور پر رقم کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہندوستان آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کو شبہ ہے کہ مذکورہ رقم مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کیس کے انعقاد سے جڑی ہوئی ہے۔
بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والے اہلکار
ضبط شدہ رقم کی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ ریاست میں ای ڈی کے اہلکار کچھ مبینہ ‘بے نامی’ بینک کھاتوں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔جن میں تقریباً 10 کروڑ روپے جمع ہیں۔ ای ڈی کی ضبطی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…