شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جمعہ کودہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال اوربی آرایس لیڈرکے کویتا کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کرسکتی ہے۔ یہ ذرائع کے حوالے سے جانکاری سامنے آئی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے کے کویتا کو 15 مارچ کو اور اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتارکیا ہے۔ فی الحال وہ عدالتی حراست کے تحت تہاڑجیل میں بند ہیں۔ اس سے پہلے ان کی حراست کا مطالبہ کرتے ہوئے سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ کیجریوال شراب گھوٹالہ معاملے میں اہم سازش کرنے والے ہیں۔
جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نئی شراب پالیسی 22-2021 کو تیارکرنے اور نافذ کرنے کے لئے ’ساؤتھ گروپ‘ سے رشوت کے طورپرکئی کروڑ روپئے ملے ہیں۔ ایڈیشنل سالسٹرجنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے راؤز ایوینیو کورٹ کو بتایا تھا کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لئے ’ساؤتھ گروپ‘ کے کچھ ملزمین سے 100 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔
سپریم کورٹ کل کیجریوال کی عبوری ضمانت پر کرے گا سماعت
وہیں، وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے معاملے پر سپریم کورٹ جمعہ کو سماع کرے گا۔ جسٹس کھنہ نے ایڈیشنل سالسٹر جنرل راجوسے کہا کہ آپ کل (جیی ایس ٹی بیچ میں) بحث شروع کریں۔ راجونے کہا کہ کیجریوال کی عرضی پرسماعت جمعرات کے روزہے۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ نہیں، جمعہ کے روزہے۔ جہاں تک عبوری حکم وغیرہ کا سوال ہے تو ہم وہ حکم جمعہ کو جاری کرسکتے ہیں۔
7 مئی کوجسٹس سنجیوکھنہ اوردیپانکردتہ کی بینچ نے کہا کہ کیجریوال کو صرف اس شرط پرراحت دی جائے گی کہ وہ کوئی بھی سرکاری فرائض ادا نہیں کریں گے کیونکہ اس کا “وسیع اثر” ہوسکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ صورتحال “غیرمعمولی” ہے کیونکہ لوک سبھا الیکشن پانچ سال میں ایک بارہوتے ہیں۔ یہاں، دہلی کی راؤز ایوینیوکورٹ نے کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی ہے۔
کیجریوال کی اہلیہ نے سنبھالی انتخابی تشہیرکی کمان
کیجریوال کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے لوک سبھا الیکشن کی کمان سنبھال رکھی ہے۔ حال ہی میں سنیتا کیجریوال نے دعویٰ کیا تھا کہ اروند کیجریوال کو ان کی آواز دبانے کے لئے الیکشن سے پہلے جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے بی جے پی اورمرکزی حکومت پر تانا شاہی کرنے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لوگوں سے 25 مئی کو قومی دارالحکومت میں ووٹنگ کے دن ”تانا شاہی“ کے خلاف ووٹ کرنے کے لئے اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…