قومی

ED files chargesheet against Amanatullah Khan: امانت اللہ خان کے خلاف ای ڈی نے 110صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ کی داخل،کئی اہم نام آئے سامنے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔قریب 110صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ میں ایک مریم صدیقی کا نام بھی لیا گیا ہے، جسے ای ڈی نے کیس میں ملزم کے طور پر گرفتار نہیں کیا تھا۔ امکان ہے کہ عدالت  4 نومبر کو اس چارج شیٹ پر غورکرے گی۔امانت اللہ خان کو ای ڈی نے 2 ستمبر کو ان کی اوکھلا رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ اوکھلا سے رکن اسمبلی کو وفاقی ایجنسی نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر چند گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال اپریل میں، ای ڈی نے ایجنسی کے سامنے ان کی عدم پیشی کا حوالہ دیتے ہوئے امانت اللہ خان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ایجنسی نے جنوری میں ان کے مبینہ ساتھیوں داؤد ناصر، ذیشان حیدر، جاوید امام صدیقی اور کوثر امام صدیقی کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ای ڈی نے الزام لگایا کہ خان نے دہلی وقف بورڈ میں عملے کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعہ بھاری نقدی رقم حاصل کی اور اپنے ساتھیوں کے نام غیر منقولہ اثاثے خریدنے کے لئے ان کی سرمایہ کاری کی۔ای ڈی کے مطابق، خان کو وقف بورڈ کی جائیدادوں کو لیز پر دینے سےاس وقت فائدہ ہوا جب وہ 2018 اور 2022 کے درمیان بورڈ کے چیئرمین تھے۔18اکتوبر کو، ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھاکہ امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اس کی تحقیقات متعدد ایف آئی آر پر مبنی ہے۔

دراصل ایجنسی نے خان کی اس درخواست کی مخالفت کی تھی جس میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں ان کے چیئرپرسن رہتے ہوئے دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں  کا الزام تھا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے الزام لگایا کہ امانت اللہ خان ایک ایف آئی آر کے نتائج کا حوالہ دے کر عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری ایف آئی آر سے متعلق جاری تحقیقات کا ذکر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ای ڈی نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد، بشمول دفعہ 50 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیانات، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خان نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر اپنے دور میں ذاتی فائدے کے لیے اپنے قریبی لوگوں کو مقرر کیا، قانونی طریقہ کار کو روکا اور متعدد بے ضابطگیاں کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

47 mins ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

2 hours ago

Congress blamed PM Modi: ملک نے 10 سال سے صرف جملوں کو برداشت کیا، وزیراعظم صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کے لئے فکر مند: کانگریس

کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 hours ago