Delhi Excise Policy Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتوار (17 مارچ) کو ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو بھیجا گیا یہ نواں سمن ہے۔ جانچ ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کیجریوال سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 مارچ کو ای ڈی کے دفتر آئیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔
اس سے پہلے ای ڈی نے کیجریوال کو آٹھ بار سمن بھیجا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ کیجریوال کو آخری بار 27 فروری کو نوٹس ملا تھا۔ اس میں انہیں 4 مارچ کو ای ڈی کے دفتر آنے کو کہا گیا تھا۔ لیکن کیجریوال نے کہا کہ وہ عدالت کے حکم کے بعد ہی ایجنسی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ای ڈی اس معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ پہنچی تھی، جہاں انہیں 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
کیجریوال کو عدالت سے ملی ضمانت
دوسری طرف، ہفتہ (16 مارچ) کو، راؤز ایونیو کورٹ میں ای ڈی کی ان دو شکایتوں پر سماعت ہوئی جو اس نے کیجریوال کے خلاف دائر کی تھیں۔ یہ شکایتیں دہلی کے وزیر اعلی کے ای ڈی کے سمن پر حاضر نہ ہونے کے تعلق سے درج کی گئی تھی۔ راؤز ایونیو کورٹ نے شکایات کی سماعت کرتے ہوئے کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ سماعت کے وسط میں ضمانت دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا کی عدالت نے کیجریوال کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اجازت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں- Sidhu Moosewala Parents Welcome Son: سدھو موسے والا کی ماں نے بیٹے کو دیا جنم، والد نے تصویر شیئر کرکے جانکاری دی
ای ڈی نے شکایت میں کیا کہا؟
راؤز ایونیو کورٹ نے کہا کہ چونکہ یہ جرم قابل ضمانت ہے، اس لیے کیجریوال کو ضمانت دی جاتی ہے۔ ای ڈی کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ کیجریوال کو شکایات سے متعلق دستاویزات سونپے۔ دہلی کے وزیر اعلی سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں پیش ہوئے۔ ای ڈی نے اپنی شکایتوں میں کہا کہ کیجریوال جانچ ایجنسی کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ انہیں بار بار تحقیقات میں تعاون کے لیے بلایا جا رہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…