قومی

ECI working Bihar SIR a huge success: بہار میں ایس آئی آر کو کامیاب بنانے کی کوشش، الیکشن کمیشن سبھی فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کو کامیاب بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا پوری سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اتوار کو نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’’سچ یہ ہے کہ مرحلہ وار سبھی فریقین ایس آئی آر کو کامیاب بنانے میں محنت کر رہے ہیں۔ جب سات کروڑ سے زیادہ ووٹر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں تو نہ کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے اور نہ ووٹروں کی نیت پر۔‘‘

الیکشن کمیشن کے دروازے سب کے لیے

گیانیش کمار نے کہا کہ کمیشن سبھی فریقوں کے ساتھ شفاف طریقے سے کام کر رہا ہے اور اس کے دروازے ہر کسی کے لیے برابر کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’زمین پر سبھی ووٹر، سیاسی پارٹیاں اور بوتھ لیول افسر مل جل کر کام کر رہے ہیں، تصدیق کر رہے ہیں، دستخط کر رہے ہیں اور ویڈیو بیانات بھی دے رہے ہیں۔ یہ تشویشناک ہے کہ ان مصدقہ دستاویزات اور بیانات کو بعض اوقات پارٹی کے ضلعی صدور اور نامزد بوتھ لیول افسران اپنے ریاستی یا قومی لیڈروں تک نہیں پہنچا رہے یا پھر زمینی حقیقت کو نظرانداز کر کے الجھن پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘

بی ایل ایز اور ووٹروں کی شمولیت

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بہار میں 1.6 لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس (BLA) نے مسودہ ووٹر فہرست تیار کی ہے۔ اب تک کل 28 ہزار 370 دعوے اور اعتراضات درج کروائے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ’’جب یہ فہرست تیار کی جا رہی تھی تو سبھی سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس نے اس پر دستخط کر کے تصدیق کی۔‘‘

متعینہ مدت میں غلطیوں کی نشاندہی ضروری

الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے 16 اگست کو واضح کیا تھا کہ انتخابی فہرست میں کسی بھی غلطی کی نشاندہی کے لیے مناسب وقت دعویٰ اور اعتراض کی مدت ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہی مقصد ہے کہ انتخابی فہرست کو سبھی سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے تاکہ وقت پر مسئلہ اٹھایا جا سکے۔ اگر مسائل اسی وقت صحیح طریقے سے اٹھائے جاتے تو متعلقہ افسران انہیں درست کر سکتے تھے۔

انتخابی فہرست کی نقول سبھی پارٹیوں کو

کمیشن نے کہا کہ حتمی انتخابی فہرست شائع ہونے کے بعد اس کی ڈیجیٹل اور پرنٹ نقول سبھی تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ ’’حال ہی میں کچھ سیاسی جماعتیں اور افراد انتخابی فہرست میں موجود پرانی غلطیوں پر سوال اٹھا رہے ہیں، حالانکہ ان پر اعتراض کرنے کا مناسب وقت دعویٰ اور اعتراض کی مدت تھی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago