الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے پیر کو بتایا کہ بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (Special Intensive Revision – SIR) کے دوران اب تک 99.11 فیصد ووٹرز اپنی دستاویزات جمع کروا چکے ہیں، جب کہ دعوؤں، اعتراضات اور دستاویزات جمع کرانے کی مدت ختم ہونے میں ابھی سات دن باقی ہیں۔ کمیشن کے مطابق یہ روزانہ اوسطاً 1.64 فیصد ووٹرز کی دستاویزات جمع ہونے کے برابر ہے۔ مقررہ آخری تاریخ یکم ستمبر ہے اور صرف 0.89 فیصد ووٹرز نے اب تک اپنی دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بوُتھ لیول افسران (BLOs) اور رضاکاروں کی مدد سے دستاویزات کی وصولی جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ عمل مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائے گا، جیسا کہ اس سے پہلے مردم شماری فارموں کے ساتھ ہوا تھا۔ 24 جون کو جاری کردہ SIR ہدایات کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی ریاست بھر میں بیک وقت جاری ہے، جس میں 243 الیکٹورل رجسٹریشن افسران (EROs) اور 2,976 اسسٹنٹ EROs حصہ لے رہے ہیں۔
صرف 0.16 ووٹرز نے جمع کرائے ہیں اعتراضات
وہیں کمیشن کے مطابق ابتدائی انتخابی فہرست میں شامل 7.24 کروڑ ووٹرز میں سے اب تک 0.16 فیصد کی جانب سے دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں، جن میں 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) کی جانب سے 10، متعلقہ اسمبلی حلقے کے غیر ووٹرز کی جانب سے کوئی بھی نہیں اور حلقے کے موجودہ ووٹرز کی طرف سے 1,21,143 دعوے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 3,28,847 نئے ووٹرز، جن کی عمر یکم جولائی تک 18 سال ہو چکی ہے یا یکم اکتوبر تک ہو جائے گی، نے فارم 6 اور ضروری اعلانات جمع کرا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بہار میں SIR کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ تمام دعوؤں اور اعتراضات پر فیصلے اور اہلیت کی دستاویزات کی جانچ متعلقہ EROs اور AEROs کے ذریعے 25 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ حتمی انتخابی فہرست 30 ستمبر کو شائع کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…