قومی

EC changes polling date for assembly by-elections : ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل! یوپی، کیرالہ اور پنجاب میں ووٹنگ کی تاریخ بدلنے پر الیکشن کمیشن نے کیا کہا، جانئے

 الیکشن کمیشن نے 14 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔ ان میں سے نو اسمبلی سیٹیں اتر پردیش، چار پنجاب اور ایک کیرالہ کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان 14 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ 13 نومبر کے بجائےاب  20 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں قومی اور ریاستی سطح کی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ موصول ہوا تھا کہ 13 نومبر کو ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے کیونکہ اس دن مذہبی اور سماجی پروگرام ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انتخابات کے انعقاد میں دشواری ہو سکتی ہے اور اس سے ووٹنگ فیصد بھی متاثر ہو گا۔

اتر پردیش میں جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے وہ ہیں – غازی آباد، پھول پور (پریاگ راج)، کھیر (علی گڑھ)، کٹہاری (امبیڈکر نگر)، کرہل (مین پوری)، میراپور (مظفر نگر)، ماجھوان (مرزا پور) )، سیسماؤ (کانپور نگر) اور کندرکی (مراد آباد)۔ ان میں سے 8 سیٹیں لوک سبھا انتخابات میں ان کے ایم ایل اے کے ایم پی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں، جب کہ ایک مجرمانہ معاملے میں سزا یافتہ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کی نااہلی کی وجہ سے سیسماؤ سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

ایودھیا کی ملکی پور سیٹ کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا

حالانکہ اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو نےتھے، لیکن ایودھیا کی ملکی پور سیٹ پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ حالانکہ وہ کیس عدالت سے واپس لے لیا گیا ہے، لیکن ابھی بھی اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ کے لیے الیکشن کی تاریخ نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی سیٹوں کے علاوہ مرکزی الیکشن کمیشن نے 48 اسمبلی سیٹوں اور دو لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا البتہ اب ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

10 hours ago