قومی

E-cigarette row erupts in Parliament: لوک سبھا میں ٹی ایم سی رکن پر ای سگریٹ پینے کا الزام، انوراگ ٹھاکر نے اسپیکر سے کارروائی کا کیا مطالبہ

لوک سبھا میں آج  وقفہ سوالات کے دوران سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ترنمول کانگریس کے ایک رکنِ پارلیمنٹ پر سنگین الزام لگایا۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی ایم پی لوک سبھا کے اندر ای سگریٹ پی رہے ہیں، جب کہ پورے ملک میں اس پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے اسپیکر اوم برلا سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کرانے کی اپیل کی۔ اس پر اسپیکر اوم برلا نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کی جائے گی اور پارلیمانی قواعد کے مطابق مناسب جانچ کرائی جائے گی۔

کیا واقعی ٹی ایم سی رکن نے ای سگریٹ جلائی؟

ہماچل پردیش سے منتخب بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کہا:”پورے ملک میں ای سگریٹ پر پابندی ہے، مگر پارلیمنٹ میں ترنمول کانگریس کا رکن ای سگریٹ پی رہے ہیں۔” انوراگ ٹھاکر کی اس بات پر اسپیکر نے کہا کہ معاملے کی پارلیمانی ضابطوں کے مطابق جانچ ہوگی اور ایوان کی وقار سے کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لوک سبھا میں کیا ہوا؟

دوپہر تقریباً 11:27 بجے انوراگ ٹھاکر نے وزارت جل شکتی سے سوال پوچھا کہ ہماچل پردیش کو دریاؤں کے تٹ بندی کے لیے کتنا فنڈ دیا گیا ہے؟ اس کے بعد انہوں نے اسپیکر سے ایوان کی کارروائی سے متعلق ایک معاملہ اٹھایا۔ اسپیکر نے بتایا کہ کوئی رکن اسپیکر سے سوال نہیں، صرف اپیل کر سکتا ہے۔ اس پرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وہ سوال نہیں، بلکہ درخواست کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انوراگ ٹھاکر کے الزام پر اسپیکر اوم برلا کا ردعمل

انوراگ ٹھاکر نے کہا: “ملک میں ای سگریٹ بَین ہے، کیا اسے ایوان میں اجازت دی گئی ہے؟ ٹی ایم سی کے رکن کئی دنوں سے بیٹھ کر ای سگریٹ پی رہے ہیں، اس کی جانچ ہونی چاہیے۔” اس پر اسپیکر اوم برلا نے کہا: “میں تمام معزز اراکین سے پھر گزارش کرتا ہوں کہ پارلیمانی روایتوں اور قوانین کا احترام کیا جائے۔ اگر کوئی ایسا معاملہ سامنے آیا تو اس پر لازماً کارروائی ہوگی۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs WI: بھارتی سرزمین پر مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری، ریکارڈ بک میں درج ہوا کپتان گِل کا نام

بدھ کو گوہاٹی میں جاری مقابلے میں مہمان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد…

23 minutes ago

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

2 hours ago