قومی

Dwarka Police Surprising unique Investigation: دوارکا پولیس کی حیران کردینے والی انوکھی تفتیش!

دہلی پولیس میں بدعنوانی کی خبریں عام بات ہوگئی ہیں۔ مگرایسے کسی معاملے میں شکایت کرنے والے اوراس کے مدد گارپرکی گئی کارروائی کا شاید یہ پہلا معاملہ ہوگا۔ معاملہ اتنا دلچسپ ہے کہ ہرکوئی دوارکا پولیس کی کارروائی سے حیران ہے۔ ذرائع کے مطابق، معاملہ ضلع کے ڈابری تھانے سے متعلق ہے۔ یہاں  تعینات تھانہ انچارج نے اپنے ایک معاون پولیس کمشنر کی ناجائز مطالبات اورطرزعمل کی مکمل کہانی کے ساتھ شکایت تیار کرڈالی۔ مگر پریشانی یہ تھی کہ شکایت اعلیٰ افسران تک پہنچائیں کیسے؟ اس کے بعد انہوں نے جو طریقہ اپنا وہ افسران کو اتنا ناگوار گزرا کہ شکایت کرنے والے تھانہ انچارج کو زبردستی چھٹی پربھیج  دیا گیا۔

یہ ہے پورا معاملہ

جانکاری کے مطاب، دوارکا ضلع کے پولیس کمشنر دفتر میں ضلع میں تعینات ایک اسسٹنٹ کمشنرکے خلاف شکایت پہنچی تھی، جس میں اس کے کام کاج اور بدعنوانی سے متعلق باتیں بے حد باریکی سے لکھی ہوئی تھیں۔ شکایت پڑھ کراعلیٰ افسران کو سمجھ آگیا کہ اس کے پیچھے یقینی طور پر محکمہ کا ہی کوئی آدمی ہے۔ بس پھرکیا تھا شکایت پرکارروائی کی جگہ اسے کرنے والے کی تلاش کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، تواس کے لئے اسپیشل اسٹاف سمیت دیگرملازمین کو بھی فوراً کام پر لگا دیا گیا۔

ڈاک گھرسے ہوئی شروعات

بتایا جاتا ہے کہ شکایت کرنے والے کا پتہ لگانے کے لئے ابتدائی جانچ میں شکایت لفافے پرلگی ڈاک گھر کی مہر اور پوسٹ کے وقت کو دیکھا گیا، جس کے بعد ڈاک گھرپہنچی پولیس ٹیم نے پوسٹ کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی اور پوسٹ کرنے والے شخص کی پہچان کرکے اس کی گاڑی کا نمبرتلاش کرلیا گیا، جس کے بعد ٹیم شایت پوسٹ کرنے والے تک پہنچ گئی۔ پولیس کے انداز میں پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے بتا دیا کہ شکایتی خط اسے ڈابری تھانے کے چٹھا منشی نے دیا تھا۔ چٹھا منشی نے افسران کے گرم مزاج کو پہچانتے ہوئے فوراً ہی بتا یا کہ کھت اسے تھانہ انچارج نے پوسٹ کرانے کے لئے دیا تھا۔

خط منشی کو کیا گیا معطل

پورے معاملے کی حقیقت واضح ہونے کے بعد معاملے میں عائد ہوئے الزامات کی جانچ کے بجائے الزام لگانے والا تھانہ انچارج افسران کا پہلا شکاربن گیا۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ میں چل رہے غلط کاموں کی شکایت کرنے والے تھانہ انچارج کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ اتنا ہی نہیں تھانہ انچارج کے حکم پرعمل کرنے والے خط منشی کو تومعطل ہی کردیا گیا۔

ملزم اے سی پرکوئی کارروائی نہیں!

جس تیزی سے دوارکا پولیس نے بدعنوانی کی شکایت کرنے والے کی پہچان کرکے اس کے خلاف کارروائی کی ہے، اس طرح ملزم اسسٹنٹ پولیس کمشنرکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس معاملے میں جب ضلع پولیس کمشنرکا کام دیکھ رہے ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنرنشانت گپتا سے بات کی گئی تو انہوں نے اس حادثہ کی تردید یا تصدیق کرنے کی جگہ یہ کہہ کر پلّا جھاڑ لیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ جانکاری جمع کرکے ہی کچھ بتا پائیں گے۔

Subodh Jain

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago