قومی

DSP Kalpana Verma Controversy: تیز طرار افسر یا ’لو ٹریپ‘ کی گنہگار، کون ہیں ڈی ایس پی کلپنا ورما؟ جن کی واٹس ایپ چیٹس نے پولیس محکمے میں مچا دی ہلچل

رائے پور: چھتیس گڑھ پولیس محکمے میں ان دنوں ایک ہائی پروفائل معاملہ زبردست بحث کا مرکز بنا ہوا ہے، جس نے وردی کی ساکھ، اختیارات کے غلط استعمال اور ذاتی تعلقات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ ریاستی پولیس سروس کی خاتون افسر ڈی ایس پی کلپنا ورما سے جڑا ہوا ہے، جن پر رائے پور کے ایک ہوٹل کاروباری نے لو ٹریپ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹھگی اور بلیک میلنگ کے سنسنی خیز الزامات عائد کیے ہیں۔ اس تنازع نے نہ صرف پولیس محکمے میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی شدید بحث کو جنم دیا ہے۔

ڈی ایس پی کلپنا ورما کون ہیں؟
کلپنا ورما کو پولیس محکمے میں ایک تیز طرار، محنتی اور نظم و ضبط کی پابند افسر کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر پولیس سروس میں جگہ بنائی اور مختلف اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق وہ 2016-17 بیچ کی ریاستی پولیس سروس افسر ہیں۔ ڈی ایس پی بننے کے لیے انہوں نے چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن کی سخت امتحان پاس کی، جس کے لیے گریجویشن یا اس سے اعلیٰ تعلیم ضروری ہوتی ہے، جس سے ان کی تعلیمی اہلیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

کہاں کہاں تعیناتی رہی؟
ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد کلپنا ورما کو رائے پور میں سی ایس پی جیسے اہم عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اے ٹی ایس یعنی اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ جیسی حساس یونٹ میں بھی خدمات انجام دیں۔ موجودہ وقت میں ان کی پوسٹنگ نکسلی متاثرہ اور حساس ضلع دنتے واڑہ میں بطور ڈی ایس پی بتائی جا رہی ہے، جہاں کام کرنا کسی بھی افسر کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

لو ٹریپ اور کروڑوں کی وصولی کے الزامات
رائے پور کے کاروباری دیپک ٹنڈن نے کھمہارڈی تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ سال 2021 میں ایک دوست کے ذریعے ان کی ملاقات کلپنا ورما سے ہوئی۔ بات چیت بڑھنے کے ساتھ دوستی ہوئی اور پھر یہ تعلق محبت میں بدل گیا۔ الزام ہے کہ اسی تعلق کا فائدہ اٹھا کر ان سے مرحلہ وار کروڑوں روپے اینٹھ لیے گئے۔ کاروباری کے مطابق انہوں نے تقریباً دو کروڑ روپے نقد، بارہ لاکھ روپے کی ڈائمنڈ رنگ، پانچ لاکھ روپے کی سونے کی چین اور ایک انووا کرسٹا کار دی۔ مزید یہ بھی الزام ہے کہ خاتون افسر نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے وی آئی پی روڈ پر واقع ایک ہوٹل کی پراپرٹی اپنے بھائی کے نام رجسٹر کروا لی۔

وائرل چیٹس سے تنازع میں اضافہ
اس معاملے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی واٹس ایپ چیٹس نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے ان چیٹس کو ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ الزام ہے کہ ڈی ایس پی نے ان پر اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ایک پیغام خاص طور پر زیر بحث ہے، جس میں مبینہ طور پر لکھا ہے ”طلاق لے لو، لیکن میرا نام کہیں نہیں آنا چاہیے“۔ کاروباری کا دعویٰ ہے کہ جب انہوں نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی گئی۔

ڈی ایس پی کلپنا ورما کا موقف
ان تمام الزامات پر کلپنا ورما نے ایک آڈیو پیغام جاری کر کے اپنی صفائی پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرل چیٹس مکمل طور پر فرضی اور ایڈیٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد اور کاروباری دیپک ٹنڈن کے درمیان پرانا مالی تنازع چل رہا ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ان کے مطابق اسی تنازع کے دباؤ میں ان کی شبیہ خراب کرنے اور کردار کشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس پورے معاملے کی جانچ سینئر پولیس افسران کر رہے ہیں۔ حقیقت کیا ہے، یہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا، لیکن اتنا طے ہے کہ اس معاملے نے پولیس محکمے اور نظام پر کئی سنجیدہ سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

16 minutes ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

29 minutes ago

Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…

2 hours ago