مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ 2026-2027 میں عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج پیش کیا ہے، جس کے تحت سی این جی اور بایوگیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ایندھن کے اخراجات میں براہِ راست بچت ہوگی، بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو بھی سہولت ملے گی۔وزیر خزانہ نے بایوگیس مخلوط سی این جی پر کسٹم ڈیوٹی کی حساب کتاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں اب درآمدات کے دوران بایوگیس کی قیمت میں چھوٹ دی جائے گی۔ اس فیصلے کا اثر براہِ راست گاڑیوں کی مجموعی لاگت اور آٹو انڈسٹری پر پڑے گا۔
قابل بل ذکر بات یہ ہے کہ بجٹ میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کی بیٹریوں کو سستا کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے ذریعے نئے الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت پہلے سے کم ہوگی اور موجودہ یوزر کے لیے بیٹری بدلنا بھی سستا ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ کسی بھی الیکٹرک گاڑی کی مجموعی قیمت میں تقریباً 40 سے 50 فیصد لاگت صرف بیٹری کی ہوتی ہے۔
بجٹ میں لیتھیئم، کوبالٹ اور نکل جیسے اہم معدنیات کے درآمدی محصول میں کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس سے بیٹری بنانے کی لاگت میں کمی آئے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بیٹری کی پیداوار کی لاگت میں تقریباً 15 سے 20 فیصد کمی ہوگی، جس کا فائدہ صارفین کو براہِ راست ملے گا۔نتیجتاً، الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک سکوٹر کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، اور یہ قدم ملک میں صاف اور ماحول دوست ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ شہریوں کے ایندھن کے اخراجات کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…
ہارٹ اٹیک کی علامات اچانک ظاہر ہوسکتی ہیں۔ ان میں سینے میں درد یا دباؤ،…
شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…
انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…
نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…