کانگریس کے نوجوان اور بے باک مسلم رہنما ڈاکٹر سید ناصر حسین ایک بار پھر راجیہ سبھا کے رکن بن گئے ہیں ، آج انہوں نے باضابطہ طور پر دوسری مدت کیلئے راجیہ سبھا کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب کے دوران پارٹی صدر ملکارجن کھرگے،چیئرپرسن سونیا گاندھی سمیت کئی سینئر رہنما موجود تھے۔واضح رہے کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے آج یعنی جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے 14 نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ حلف پارلیمنٹ ہاؤس میں لیا گیا، جہاں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور سکریٹری جنرل پی کے مودی موجود تھے۔
جن لوگوں کو حلف دلایا گیا ان میں کانگریس خیمے سے سونیا گاندھی، ڈاکٹر سید ناصر حسین اور اجے ماکن کا نام شامل ہے۔ وہیں دوسری جماعتوں کی جانب سے منتخب کامیاب امیدواروں میں گولا بابو راو، رگھونادھا ریڈی، یرم وینکٹ سبو ریڈی، سنجے کمار جھا، سبھاشیش کھونٹیہ، دیباشیش سامنترائے، اشونی ویشنو،مدن راٹھور،روی چندرا، کنور رتن جیت پرتاپ اورسامک بھٹہ چاریہ کے نام شامل ہیں ۔
سید ناصر حسین انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم سیاست دان اور ریاست کرناٹک سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔انہوں نے گزشتہ تین سالوں میں پارٹی کے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔ انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل سکریٹری اور چیف الیکشن اتھارٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں ۔انہوں نے مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔انہیں کانگریس میں سی ڈبلیو سی کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔فی الحال، ڈاکٹر حسین کانگریس ورکنگ کمیٹی میں کل وقتی رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کے دفتر کے انتظام کے ذمہ داربھی ہیں۔
یاد رہے کہ 23مارچ 2018 کوپہلی بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ 11 اگست 2021 کو کانگریس پارٹی نے ایم پی سید ناصیر حسین کو راجیہ سبھا میں پارلیمانی پارٹی وہپ مقرر کیا۔15 نومبر 2022 کو کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے سید ناصیر حسین اور تین دیگر ممبران پارلیمنٹ کو اپنے دفتر سے منسلک اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔اور اس ذمہ داری کو وہ بخوبی نبھارہے ہیں ۔وہ 28 فروری 2024 کو راجیہ سبھا کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے اور آج انہیں حلف دلایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…