وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے شہر میں حالیہ المناک حادثے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج احمد آباد کا دورہ کیا۔ ان کا دورہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے فوری راحت، مکمل تحقیقات اور جامع مدد کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کا اظہار ہے۔
بی جے میڈیکل کالج، میگھانی نگر کے نزدیک جائے حادثہ سے اپنا دورہ شروع کیا
پرنسپل سکریٹری نے بی جے میڈیکل کالج، میگھانی نگر کے نزدیک جائے حادثہ سے اپنا دورہ شروع کیا۔ ریاستی حکومت، ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینئر حکام نے انہیں سلسلہ واقعات اور اس واقعہ کے فوری بعد مختلف ایجنسیوں کی جانب سے کئے گئے فوری اقدامات کے بارے میں بتایا۔
مہلوکین کے سوگوار کنبہ کے افراد سے ملاقات
مقام کے دورے کے بعد، ڈاکٹر مشرا سول ہسپتال، احمد آباد گئے، جہاں انہوں نے مہلوکین کے سوگوار کنبہ کے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈی این اے کے نمونے کے ملاپ کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ریاستی حکام کو ہدایت کی کہ وہ خاندانوں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انہیں کسی طرح سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لیے ایک ہمدرد اور ہموار امدادی نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ پرنسپل سکریٹری نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بہترین طبی امداد فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاج اور صحت یابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
سمجھوتہ کیے بغیر نمونے لینے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں
بعد میں، ڈاکٹر مشرا نے گاندھی نگر میں فارنسک سائنس لیبارٹری کا دورہ کیا۔ اس جدید ترین لیبارٹری کو ڈی این اے کے نمونے لینے اور حادثے کے شکار افراد کی شناخت کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سائنسی درستگی پر سمجھوتہ کیے بغیر نمونے لینے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔
سرکٹ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت
اپنے دورے کے اختتام پر، پرنسپل سکریٹری نے احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں، اے اے آئی بی، ایرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ واقعہ، اور جاری امدادی، بچاؤ اور تحقیقاتی کوششوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے حادثے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید برآں یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) ایک آزاد وفاقی ایجنسی جو شہری نقل و حمل کے حادثات کی تحقیقات اور حفاظت میں بہتری کو فروغ دینے کے لیے ذمہ دار ہے، نے بھی بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی متوازی تحقیقات کا آغاز کیا ہے کیونکہ طیارہ امریکی ساختہ ہے۔ پریزنٹیشن کے دوران بتایا گیا کہ طیارے میں موجود فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ایف ڈی آر) اور سی وی آر (کاک پٹ وائس ریکارڈر) کی شناخت کر کے محفوظ کر لیا گیا ہے۔
متاثرین کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے
ڈاکٹر مشرا نے وزیر اعظم کی ہدایت کا اعادہ کیا کہ متاثرین کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور راحت رسانی کی کوششوں میں شامل تمام محکموں میں ایک مربوط اور ہمدردانہ رویہ کو یقینی بنایا جائے۔پی ایم کے پرنسپل سکریٹری کے ساتھ پی ایم او کے دو افسران، پی ایم کے مشیر جناب ترون کپور اور منگیش گھلدیال، ڈپٹی سیکریٹری پی ایم او بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…