نئی دہلی : معروف عالم دین، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینئر صحافی، ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علمائے کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوی سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا جواد نے یوپی میں بی ایس پی حکومت کے آنے کا دعویٰ کیا۔
کربلا جور باغ نئی دہلی میں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے مولانا جواد سے قریب 30 منٹ کی ملاقات کی جس میں اتر پردیش کی موجودہ سیاست اور بطور خاص 2027 میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد ڈاکٹر رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جن کا ذکر وقت آنے پر کیا جائے گا، بس یہ ہے کہ انھوں نے مجھ سے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، آپ کے ساتھ ہم سب کھڑے ہیں۔
مولانا جواد نے اس بات کی تائید کی کہ بہن کماری مایاوتی کا دور حکومت باقی سے اچھا رہا ہے۔ ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ مولانا جواد نے کچھ مشورے دیے ہیں جن کو بہن جی تک جلد پہنچانے کا کام کیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…