نئی دہلی: انڈین مسلمس فار سول رائٹس کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے ممتاز مفکر، نظریہ ساز، محقق اور عظیم علمی شخصیت ڈاکٹر محمد منظور عالم کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و ملت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں محمد ادیب نے کہا کہ ڈاکٹر محمد منظور عالم کی شخصیت پورے ملک کے لیے ایک عظیم فکری سرمایہ تھی۔ وہ محض ایک عالم یا محقق نہیں بلکہ ایک ہمہ جہت تھنک ٹینک، صاحب بصیرت دانشور اور عالمی سطح پر معروف مفکر تھے۔ ان کی پوری زندگی قوم و ملت کے فکری، علمی اور ملی مسائل کے حل کے لیے وقف رہی۔ وہ ہمیشہ مسلمانوں کے دکھ درد کے مداوے اور مستقبل کی راہوں کی نشاندہی میں مصروف رہے۔
محمد ادیب نے کہا کہ ڈاکٹر منظور عالم نے علمی و تحقیقی میدان میں جو گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (OIS) جیسے اہم تحقیقاتی و تصنیفی ریسرچ سینٹر کو قائم کیا بلکہ اس پلیٹ فارم سے بڑے پیمانے پر معیاری تحقیقی کام کو فروغ دیا، تحقیقی افراد بھی تیار کیے اور اسلامک آبجیکٹیو اسٹڈیز کے تحت بے شمار ریسرچ پیپرس، تحقیقی کتابیں اور فکری منصوبے شروع کیے۔ آپ OIS کے چیئرمین کی حیثیت سے آخر وقت تک علم و تحقیق کی شمع روشن کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلموں میں اسلام کا تعارف پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر منظور عالم نے باقاعدہ یونیورسل پیس فاؤنڈیشن قائم کی، جس کے تحت غیر مسلموں کے لیے متوازن، فکری اور دعوتی لٹریچر تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ اقدام ان کی وسعت فکر، اعتدال پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عملی ثبوت ہیں۔
محمد ادیب نے اس بات پر زور دیا کہ قاضی مجاہد الاسلام قاسمیؒ کے ساتھ مل کر پورے ملک کے مسلمانوں کی اجتماعی رہنمائی کے لیے آل انڈیا ملی کونسل جیسا عظیم ملی پلیٹ فارم بھی قائم کیا، جس کی شاخیں آج پورے ملک میں نہایت فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملی کونسل کے ذریعے انہوں نے ایک مخلص، باصلاحیت اور متحرک ٹیم تیار کی جو ملت کی رہنمائی میں مصروفِ عمل رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ ڈاکٹر منظور عالم کے کبیرہ و صغیرہ گناہوں کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے یہاں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ ساتھ ہی اہل خانہ و لواحقین کو صبر و سکون عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…