قومی

خواجہ عبدالمُنتقم کی متعدد علمی وتحقیقی کتاب کا رسمِ اجراء، ڈاکٹرعطیہ رئیس کی کتاب قانونی ادب کا درخشندہ ستارہ کی رسم رونمائی

نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں خواجہ عبدالمُنتقم کی متعدد علمی وتحقیقی کتاب کی رسمِ اجراء ایک پروقارتقریب میں عمل میں آئی۔ اس تقریب کا اہتمام ایم آرپبلی کیشنز، نئی دہلی نے کیا، جس میں ملک کی معززشخصیات، ماہرین قانون، دانشوران اورادبی حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں جن کتابوں کا اجراء عمل میں آیا، ان میں نمایاں ہیں: ’بھارتیہ نیائے سَنہِتا، 2023‘ (سه لسانی ایڈیشن) نظائروتبصروں کے ساتھ اور’جمہوری ریاست میں پولیس کا کردار‘، جن کا اجرا سابق چیف جسٹس آف انڈیا وسابق چیئرمین این ایچ آرسی  جسٹس کے جی بالا کرشنن نے کیا۔’سه لسانی قانونِ لغت وسہ لسانی بھارت کا آئین (آئینِ ہند‘)، جسے سابق چیف جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ جسٹس اقبال انصاری نے جاری کیا۔ اس موقع پرشرکا میں پروفیسراخترالواسع، ڈاکٹرامتیازاحمد، ڈاکٹرصبیحہ، طالب عمرعمران اعظم، ڈاکٹر سنبل عتیق، اسلامک اسکالرعظمیٰ وہاب موجود تھے۔

’سرسید احمد خاں وہ شخصیت جسے مسلمانانِ ہند ہمیشہ یاد کریں گے‘ اور’علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کا سیکولرکردار‘، جنہیں سابق چیف الیکشن کمشنرآف انڈیا ایم وائی قریشی نے پیش کیا۔ ’کاش بھارت کا وِبھاجن نہ ہوتا‘ اور’قانونی ادب کا درخشاں ستارہ – خواجہ عبدالمُنتقم‘، جس کی مصنفہ ڈاکٹرعطیہ رئیس ہیں اوراجرا معروف سماجی خدمت گاراوروزیراعلیٰ راجستھان کی اکنامک ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری کونسل کے رکن نوید خاں نے کیا۔ تقریب کی نظامت ہبہ خواجہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں خواجہ عبدالمُنتقم کی علمی وادبی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتب نہ صرف قانون و آئین کے طلباء کے لیے ایک بیش قیمتی سرمایہ ہیں بلکہ عصری وسماجی مباحث میں بھی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ اس موقع پرڈاکٹر اشرف علی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری ساتھی ڈاکٹرعطیہ رئیس، جن کے ساتھ مجھے شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی میں تدریس کی سعادت حاصل رہی ہے، نہ صرف ایک صاحبِ علم وصاحبِ قلم شخصیت ہیں بلکہ ادبی دنیا میں اپنی تحقیقی اورتنقیدی بصیرت کی بنا پرایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ ان کی تصنیف “قانونی ادب کا درخشاں ستارہ – خواجہ عبدالمُنتقم” علمی وادبی حلقوں میں ایک بیش قیمتی اضافہ ہے۔ اس موقع پرمیں انہیں دل کی گہرائیوں سے خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسی طرح ایم آرپبلیکیشنزکے روحِ رواں عبدالصمد بھی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں، جن کی انتھک محنت، علمی ذوق اوراشاعتی خدمات نے اس تقریب کوعملی جامہ پہنایا۔ اردواوردیگرزبانوں کے فروغ میں ان کی کاوشیں لائقِ صد ستائش ہیں اورساتھ ساتھ اس تقریب میں شریک تمام معززمہمانانِ گرامی، علمی شخصیات اورمقررین کوبھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان کی موجودگی نے اس تقریب کومزید وقار اورمعنویت عطا کی۔ خواجہ عبدالمُنتقم کی یہ کتب نہ صرف قانونی دنیا کے محققین کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں بلکہ عصری سماجی و فکری مباحث کوبھی ایک نئی جہت فراہم کرتی ہیں۔آخر میں شرکاء کی پرتکلف ضیافت ہائی ٹی سے کی گئی، جس نے محفل کی خوشگواری کو دوچند کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

12 minutes ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

54 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago