فائل فوٹو۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بھارت آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست اور ایک عظیم شخصیت قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی بات چیت بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ بھارت آمد (سال 2020) کو بھی یاد کیا
انہوں نے کہا کہ ’’ہم اکثر بات کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت آؤں۔ ہم اس کا حل نکال لیں گے۔ میں جاؤں گا… وہ ایک عظیم شخصیت ہیں اور میں ضرور جاؤں گا۔‘‘ جب پوچھا گیا کہ کیا وہ آئندہ برس بھارت کا سفر کر سکتے ہیں، تو ٹرمپ نے کہا، ’’ہاں، ایسا ہو سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی گزشتہ بھارت آمد (سال 2020) کو بھی یاد کیا اور کہا، ’’وزیر اعظم کے ساتھ میری وہاں بہت اچھی ملاقات رہی۔‘‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کافی کم کر دی ہے۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کے لیے گہرا احترام رکھتے ہیں اور دونوں لیڈروں کی بات چیت اکثر ہوتی رہتی ہے۔
تجارتی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ سطح پر بات چیت جاری
تجارتی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ سطح پر بات چیت جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولن لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بہت مثبت ہیں اور تجارتی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کا جشن منایا گیا اور امریکہ نے سرجیو گور کو بھارت میں نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ ٹرمپ نے دیوالی کے موقع پر بھارتی-امریکی حکام کے ساتھ وزیر اعظم مودی سے بھی براہِ راست بات کی تھی اور اسے بھارت کے ساتھ تعلقات کے لیے امریکی صدر کی وابستگی قرار دیا۔ 21 اکتوبر کو ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دیوالی کا خصوصی پروگرام رکھا تھا، جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ بھارت کے عوام سے بہت محبت کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
حکومت کے نئے قواعد کے مطابق، فلیکس فیول کے لیے تیار کی گئی گاڑیوں کو…
کرناٹک کی 2 سال 10 ماہ کی سورشری ہیگڑے نے طبلے پر 12 مشکل تال…
آئی ایم ڈی کے مطابق، بارش 27 اکتوبر سے شروع ہوگی اور آندھرا پردیش و…
2022 کے انتخابات میں ضلع کی 4 اسمبلی سیٹوں میں سے بی جے پی اور…
ایس آئی آر تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر سرگرم ہوکر وائرل دعوؤں…
2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی اپنی تیاریوں میں تیزی…