قومی

DK Shivkumar:’میں امت شاہ سے بھی نہیں ملا’، بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر بولے ڈی کے شیوکمار، کہا – میں پیدائشی طور پر کانگریسی ہوں

کرناٹک کےنائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے پہلے پریاگ راج مہاکمب میں اسنان کیا اور پھر یوپی کی یوگی حکومت کی تعریف کی۔ اس کے بعد وہ مہاشیو راتری کے موقع پر سدگرو جگی واسودیو کے ایشا یوگا سینٹر گئے۔ اس پروگرام میں وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔ اس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ڈی کے شیوکمار بھی اب بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں پیدائش سے کانگریسی ہوں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہا، ‘میں پہلے ہی ایشا فاؤنڈیشن میں آنے پر تنقید کا نشانہ بن چکا ہوں۔ مجھے سدھ گرو نے مدعو کیا تھا، اس لیے میں یہاں آیا ہوں۔ میں پیدائشی طور پر ایک ہندو ہوں جو تمام مذاہب سے محبت کرتا ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں بی جے پی کے قریب ہو رہا ہوں، میں امت شاہ سے بھی نہیں ملا۔

میں بی جے پی کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا: ڈی کے

نائب وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے میڈیا اور سوشل میڈیا میں دیکھا ہے اور میرے دوست بھی مجھے فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں بی جے پی کے قریب ہو رہا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں پیدائش سے کانگریسی ہوں۔ مجھے مہا کمبھ میں آستھا  ہے اور میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔ ایسی قیاس آرائیاں میرے قریب بھی نہیں آتیں۔ میں بی جے پی کے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

مہا کمبھ کے انتظامات کے لیے سی ایم یوگی کی ستائش کی

انہوں نے کہا کہ بنگلورو یا ریاست میں کہیں بھی پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں نے ان مقامات  کا دورہ کیا ہے جہاں پانی کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس پینے کا پانی اور ذخیرہ کرنے کا مناسب انتظام ہے۔ ہم آبپاشی کے لیے پانی کا بھی انتظام کر رہے ہیں۔ کمبھ میلے میں اپنے تجربات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے اچھے انتظامات کیے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی بھی تعریف کی۔

بھارت ایکسپریس ۔

Amir Equbal

Recent Posts

Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ

بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا…

1 hour ago

PM Modi Helps Female BJP Worker: اسٹیج پر خاتون بی جے پی کارکن کی طبیعت بگڑی، مدد کے لیے آگے آئے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے حکام کو پریما کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی اور…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے کازیرنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت

وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے…

2 hours ago