کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے متعلق ایک مبینہ بیان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں اٹلی کے سفارتخانے نے راہل گاندھی کے ایک بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہیں پھٹکار لگائی ہے۔ تاہم جب اس وائرل دعوے کی حقیقت جانچنے کی کوشش کی گئی تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔
کیا ہے دعویٰ؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’@AINga5f‘ یوزرنیم والے ایک اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا کہ ’’ہم اس طرح کی بے ادبی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ کئی لوگوں نے اسے اٹلی کے سفارتخانے کا باضابطہ بیان سمجھ کر شیئر کرنا شروع کر دیا۔ تاہم، یہ اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی نکلا۔ اٹلی کے سرکاری سفارتخانے یا اس کے سفارتی ذرائع کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
کیسے شروع ہوا تنازع؟
دراصل یہ پورا معاملہ 13 اگست 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ’رچناتمک کانگریس‘ کانفرنس سے شروع ہوا۔ پروگرام کے دوران راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر طنز کرتے ہوئے اسٹیج پر کانگریس لیڈر سندیپ دیکشت کو گلے لگا لیا۔اس پر سندیپ دیکشت نے مذاق کے انداز میں پوچھا کہ کیا انہوں نے انہیں ’میلونی سمجھ کر‘ گلے لگایا ہے؟ جواب میں راہل گاندھی نے کہا، ’’میں ابھی وہاں تک نہیں پہنچا ہوں۔‘‘راہل گاندھی کے اس جواب کو وزیراعظم نریندر مودی اور جارجیا میلونی کے درمیان مشہور ’میلوڈی‘ لمحات کے حوالے کے طور پر دیکھا گیا۔
بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا
راہل گاندھی کے بیان کے بعد بی جے پی لیڈرؤں نے اسے انتہائی نامناسب اور غیر مہذب قرار دیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بانسوری سوراج اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سمیت کئی لیڈرؤں نے راہل گاندھی کے بیان کی سخت مذمت کی اور اسے ایک غیر ملکی سربراہِ حکومت کے تئیں بے احترامی قرار دیا۔
کیا ہے اصل حقیقت؟
اس معاملے پر بھارت میں سیاسی بیان بازی جاری ہے، لیکن اٹلی کی حکومت یا اس کے سفارتخانے کی جانب سے راہل گاندھی کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ ایک جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔ لہٰذا اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے راہل گاندھی کو پھٹکار لگائے جانے کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…