قومی

Dharmendra death 2025: ہیما مالینی یا پرکاش کور، کس کو ملے گی دھرمیندر کی ایم پی پنشن، کیا کہتے ہیں قواعد ؟

بالی وڈ کے معروف اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے جانے سے پورے ملک اور فلم انڈسٹری میں سوگ کا ماحول ہے۔ دھرمندر کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی، خاص طور پر ان کی دو شادیوں کو لے کر۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ کی پنشن کس کو ملے گی، پہلی بیوی پرکاش کور کو یا دوسری بیوی ہیما مالینی کو؟

قانون کیا کہتا ہے؟

بھارت میں رکن پارلیمنٹ کی پنشن کے قواعد واضح ہیں۔ ایم پی کے انتقال کے بعد پنشن اس کی قانونی طور پر جائز بیوی کو ملتی ہے۔ دھرمیندر کی پہلی شادی 1954 میں پرکاش کور سے ہوئی تھی۔ بعد میں انہوں نے ہیما مالینی سے شادی کی، جس کے لیے مبینہ طور پر انہوں نے مذہب تبدیل کیا تھا۔ ہندو میرج ایکٹ کے مطابق اگر پہلی بیوی زندہ ہو اور طلاق نہ ہوئی ہو تو دوسری شادی غیر قانونی مانی جاتی ہے۔

پنشن کا حق

ایسے معاملات میں پنشن کا حق پہلی بیوی کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ دوسری بیوی کو پنشن کا حق صرف اسی صورت میں ملتا ہے جب شادی قانونی طور پر جائز ہو۔ CCS (Pension) Rules, 2021 میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر دونوں شادیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہو تو پنشن برابر حصوں میں تقسیم کی جائے گی، لیکن دھرمیندر کے معاملے میں قانونی طور پر پہلی بیوی پرکاش کور جائز شریک حیات ہیں۔ دھرمیندر کی دونوں شادیوں کو معاشرتی طور پر قبول کیا گیا، لیکن قانون کے مطابق پہلی بیوی ہی قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس لیے سابق رکن پارلیمنٹ کی پنشن کا حق پرکاش کور کو ہی ملے گا اور ہیما مالینی کو اس صورت میں پنشن کا حق نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

33 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago