ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے بنگلورو ہوائی اڈے پرمسافرکوچ میں 50 مسافروں کو چھوڑکر جانے والی پہلی پرواز کے معاملے میں پایا کہ مناسب مواصلات، ہم آہنگی، مفاہمت اورتصدیق کی کمی جیسی کئی غلطیوں کے سبب کی وجہ سے انتہائی قابل گریزصورتحال پیدا ہوئی۔ ڈی جی سی اے نے منگل کے روزگوفرسٹ ایئرلائن کے جوابدہ مینیجریا چیف آپریٹنگ آفیسرکو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا کہ کیوں نہ ان کے ذریعہ ریگولیٹری ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ پیر کے روزبنگلورو ایئرپورٹ پر پیسنجرکوچ میں 50 مسافروں کو چھوڑ کر جانے والے سیکٹر بنگلورو-دہلی پر گوفرسٹ فلائٹ G8-116 کا معاملہ ڈی جی سی اے کے علم میں آیا اور اس نے اسی دن سانحہ کی رپورٹ طلب کی۔
ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ کو ذمہ دار مانا
ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ضابطوں کے مطابق، متعلقہ ایئرلائن گراونڈ ہینڈلنگ، لوڈ اور ٹرم شیٹ کی تیاری، فلائٹ ڈسپیچ اور پیسنجر یا کارگو ہینڈلنگ کے لئے مناسب انتظامات یقینی بنانے کے لئے ذمہ دار ہے اور یہ بھی یقینی کریں کہ مسافر مینجمنٹ میں لگے سبھی گراونڈ ہینڈلنگ اسٹاف مسافروں کی مدد کے لئے حساسسیت، آداب، رویے اورطریقہ کار کے لیے وقتاً فوقتاً سافٹ اسکل ٹریننگ سے گزرتے ہیں۔ حالانکہ، ریگولیٹر نے پایا کہ ایئر لائن اس معاملے میں متعلقہ ضوابط کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں:
جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا
ایوی ایشن ریگولیٹر (ڈی جی سی اے) نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب دینے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا، ‘قدرتی انصاف کے اصولوں پرعمل کرنے کے لئے انہیں ڈی جی سی اے کو اپنا جواب داخل کرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اور اسی کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی’۔
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…