قومی

Devendra Fadnavis files nomination: دیویندر فڑنویس نے ناگپور ساؤتھ ویسٹ سیٹ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے جمعہ کے روز ناگپور جنوب مغربی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران انہوں نے روڈ شو کرکے طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔ نامزدگی کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے اور ناگپور ایسٹ اور ناگپور جنوبی سیٹوں کے امیدوار ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر دیویندر فڑنویس کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔

نامزدگی داخل کرنے سے پہلے فڑنویس کی بیٹی نے ان کی آرتی کی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ نے اپنی ماں سے ملاقات کی اور پھر مرکزی وزیر نتن گڈکری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کا آشیرواد لیا۔

آچاریہ پون ترپاٹھی نے نیک خواہشات کا کیا اظہار

نامزدگی کے بعد، ممبئی بی جے پی کے نائب صدر اور سدھی ونائک ٹیمپل ٹرسٹ کے خزانچی، آچاریہ پون ترپاٹھی نے ناگپور میں ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور سدھی ونائک کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے اور وارانسی کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ موجود تھے۔

فڑنویس نے کیا اظہار تشکر

نامزدگی داخل کرنے کے بعد دیویندر فڑنویس نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا چھٹی بار ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ عوام نے مجھے پانچ بار آشیرواد دیا ہے اور چھٹی بار بھی مجھے جیت دلائے گی۔ مجھے یقین ہے کہ مہاراشٹر میں ایک بار پھر مہایوتی سرکار برسراقتدار آئے گی۔ ہم نے مہاراشٹر میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ ایسی صورتحال میں مجھے یقین ہے کہ عوام مہایوتی حکومت کو دوبارہ منتخب کرے گی۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

1 minute ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

1 hour ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

3 hours ago