قومی

Dense fog chokes Delhi as AQI hits 402: گھنے کہرے اور شدید آلودگی کی زد میں دہلی، اے کیو آئی 402 تک پہنچا، ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح گھنا کہرا چھایا رہا جبکہ ہوا کے معیار میں مزید بگاڑ دیکھنے کو ملا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق صبح 8 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 402 ریکارڈ کیا گیا، جو ’سنگین‘ زمرے میں آتا ہے۔

ایک دن میں آلودگی میں اضافہ

قابل ذکر ہے کہ 28 دسمبر کو شام 4 بجے دہلی کا اے کیو آئی 390 تھا، جو ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل تھا۔ سی پی سی بی کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر گیا۔

مختلف علاقوں میں آلودگی کی سنگین صورتحال

آنند وہار: 455

بوانا: 411

وزیر پور: 443

روہنی: 442

پنجابی باغ: 426

پٹپر گنج: 431

ان تمام علاقوں میں ہوا کا معیار ’سنگین‘ زمرے میں درج کیا گیا۔ اگرچہ چند مقامات پر صورتحال قدرے بہتر رہی، تاہم وہ بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں شامل رہے:

دوارکا سیکٹر-8: 400

آئی جی آئی ایئرپورٹ ٹی-3: 318

آئی آئی ٹی دہلی: 358

نجف گڑھ: 353

گھنا کہرا، حد نگاہ میں کمی

دہلی کے مختلف حصوں میں گھنے کہرے کے باعث حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی۔ سڑکوں پر گاڑی چلانے والے افراد کو ہیڈلائٹس جلانی پڑیں، جبکہ رہائشیوں کو خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ آنند وہار کے علاوہ دھولا کنواں، اکشردھام، دوارکا اور کرتویہ پتھ سمیت کئی علاقوں میں کہرے کی صورتحال رہی۔

آلودگی کے خلاف سخت کارروائی

دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے کارروائی تیز کر دی ہے۔ محکمے کے مطابق  تقریباً 28 مال بردار بسیں (بشمول بین ریاستی گاڑیاں) ضبط کی گئیں۔ رواں ماہ اب تک 100 بسیں آلودگی قوانین کی خلاف ورزی پر ضبط کی جا چکی ہیں اور 4,927 گاڑیوں کی جانچ کی گئی ہے۔

چالان اور قانونی کارروائیاں

دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے 2,390 چالان (PUCC)، ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ کی جانب سے 285 چالان اور اے این پی آر کیمروں کے ذریعے 1,114 چالان کیے گئے۔ GRAP کی خلاف ورزی پر 11 گاڑیوں پر محکمۂ ٹرانسپورٹ نے کارروائی کی۔ دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے 170 GRAP چالان ہوئے اور قوانین کی تعمیل کے بعد 238 گاڑیاں واپس بھی کی گئیں۔

پی یو سی مراکز کے خلاف بھی کارروائی

محکمے نے آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے مراکز پر بھی سخت قدم اٹھائے ہیں۔ 28 پی یو سی مراکز کو معطل کیا گیا، 2 مراکز منسوخ ہوئے اور 2 مزید مراکز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان

دہلی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ پنکج کمار سنگھ نے سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ خود پی یو سی مراکز کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا ’’آلودگی کے خلاف ہماری لڑائی میں سخت نفاذ کے ساتھ عوامی سہولت بھی ضروری ہے۔ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بلا سمجھوتہ جاری رہے گی، لیکن شہریوں کو پی یو سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ دہلی کے لیے صاف ہوا اور شفاف سہولیات ہماری اولین ترجیح ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

9 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

46 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago